ماہی احمد
لائبریرین
آداب آداب آداب
ماہی احمد تھیم فوٹوگرافی کی نئی قسط
"کرسی"
اوہ نہیں میرا مطلب ہے
"فرنیچر "
کے ساتھ حاضر ہیں
تو جناب !ہوا کیا
ہم نے پوچھا کہ بھئی مشورہ دیا جائے اگلی قسط کا عنوان کیا ہو؟
کئی ایک ، ایک سے بڑھ کر ایک مشورے سامنے آئے
پر پھر کہیں پیچھے سے ایک آواز آئی
"کرسی"
اور سب مڑ کر دیکھنے لگے ارے بھئی یہ کون ہے
دیکھا تو سیدہ شگفتہ آپی!!!
تو پھر ہوا کچھ یوں کہ کرسی کی محبت اور اس سے انسیت نے ہی کرسی کے حق میں ووٹ ڈلوا دیے
لیکن پھر قیصرانی چچا کو ہم قسمت کے ماروں کا خیال آگیا جن کے ہاتھ سے "کرسی" نکل چکی ہے
سو انہوں نے کہا
"فرنیچر"
عوام کی متفقہ رائے (تقریباً) سے اگلا تھیم" فرنیچر" قرار پایا
اب سب لوگ جلدی جلدی اس تھیم میں حصہ لیں اور لڑی کی رونق کو بڑھائیں
قوائد و ضوابط زیک بھائی پہلے ہی وضع کر چکے ہیں سو وہ کچھ یوں ہیں
"یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کے پاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔ماہی احمد تھیم فوٹوگرافی کی نئی قسط
"کرسی"
اوہ نہیں میرا مطلب ہے
"فرنیچر "
کے ساتھ حاضر ہیں
تو جناب !ہوا کیا
ہم نے پوچھا کہ بھئی مشورہ دیا جائے اگلی قسط کا عنوان کیا ہو؟
کئی ایک ، ایک سے بڑھ کر ایک مشورے سامنے آئے
پر پھر کہیں پیچھے سے ایک آواز آئی
"کرسی"
اور سب مڑ کر دیکھنے لگے ارے بھئی یہ کون ہے
دیکھا تو سیدہ شگفتہ آپی!!!
تو پھر ہوا کچھ یوں کہ کرسی کی محبت اور اس سے انسیت نے ہی کرسی کے حق میں ووٹ ڈلوا دیے
لیکن پھر قیصرانی چچا کو ہم قسمت کے ماروں کا خیال آگیا جن کے ہاتھ سے "کرسی" نکل چکی ہے
سو انہوں نے کہا
"فرنیچر"
عوام کی متفقہ رائے (تقریباً) سے اگلا تھیم" فرنیچر" قرار پایا
اب سب لوگ جلدی جلدی اس تھیم میں حصہ لیں اور لڑی کی رونق کو بڑھائیں
قوائد و ضوابط زیک بھائی پہلے ہی وضع کر چکے ہیں سو وہ کچھ یوں ہیں
اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہدار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔
تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔
ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔"
اس سلسلے کی پرانی تمام اقساط یہاں ملاحضہ کی جا سکتی ہیں
تو آئیے جناب آغاز کرتے ہیں قسط فرنیچر کا!!!!
(6 تا 20 جولائی 2014)
تو آئیے جناب آغاز کرتے ہیں قسط فرنیچر کا!!!!
(6 تا 20 جولائی 2014)