تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 52: بورڈ گیمز

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کےپاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔

تو آغاز کرتے ہیں۔

موضوع: بورڈ گیمز
تاریخ: 5 تا 19 مارچ 2016
 
کیا حقیقی بورڈ گیم کی تصویر لگانی ضروری ہے یا سمارٹ فون یا ٹیبلیٹ وغیرہ کا سکرین شاٹ بھی لگایا جا سکتا ہے؟
عرصہ ہی ہو گیا ، یاد ہی نہیں کہ آخری دفعہ کوئی بورڈ گیم کب کھیلی تھی۔
 
لاریب مرزا

محفلین
ہمارا خیال ہے کہ زیادہ تر لوگ اب کینڈی کرش، کریمینل کیس اور پتا نہیں ایک اور گیم ہوتی ہے، وہ کھیلتے ہیں۔ :D
اب دیکھنا یہ ہے کہ ہم کس حد تک غلط ثابت ہوتے ہیں۔ :)
 
زیک

مسافر

لاریب مرزا

محفلین
کیا واقعی لوگوں کے پاس بوڑد گیمز نہیں ہوتیں؟
ہم نے بچپن میں بہت کھیلی ہیں۔ Monopoly ، لُڈو، کیرم بورڈ وغیرہ
Chess نہیں کھیلی البتہ۔
لیکن اب ہم نہیں کھیلتے ، نہ کسی کو کھیلتے دیکھا ہے۔ آج کل کے بچوں میں بھی یہ رجحان نہیں دیکھا۔
 
زیک

مسافر
لیکن اب ہم نہیں کھیلتے ، نہ کسی کو کھیلتے دیکھا ہے۔ آج کل کے بچوں میں بھی یہ رجحان نہیں دیکھا۔
حیرت ہے۔ یہاں تو اکثر گھروں میں بورڈ گیمز پائی جاتی ہیں۔ اگر آپ کسی بیڈ اینڈ بریکفسٹ میں جا کر رہیں تو وہاں بھی کامن روم میں بورڈ گیمز ہوں گی۔
 
لاریب مرزا

محفلین
حیرت ہے۔ یہاں تو اکثر گھروں میں بورڈ گیمز پائی جاتی ہیں۔ اگر آپ کسی بیڈ اینڈ بریکفسٹ میں جا کر رہیں تو وہاں بھی کامن روم میں بورڈ گیمز ہوں گی۔
ارے آپ اتنے حیران نہ ہوں۔ انٹرنیٹ نے بہت کچھ تبدیل کر دیا ہے۔
بہرحال محفلین کو چاہیے کہ آپ کے اس تھیم کو دیکھتے ہوئے بورڈ گیمز کو دوبارہ رواج دیں۔ :D
اور تصاویر کا اشتراک کریں۔
 
arifkarim

معطل
حیرت ہے۔ یہاں تو اکثر گھروں میں بورڈ گیمز پائی جاتی ہیں۔ اگر آپ کسی بیڈ اینڈ بریکفسٹ میں جا کر رہیں تو وہاں بھی کامن روم میں بورڈ گیمز ہوں گی۔
نارویجن بچوں کے گھروں میں پھر بورڈ گیمز دیکھی ہیں البتہ دیسی گھروں میں اب یہ ناپید ہیں۔ انکی جگہ ڈیجیٹل گیمز نے لے لی ہے۔
 
باباجی

محفلین
میں نے حالیہ وقت میں لڈو جیل میں دیکھی ہے بس. وقت گزاری کے دو ذریعے ہیں وہاں لڈو کھیلنا یا تاش کھیلنا..
گھروں میں بورڈ گیمز نا پید ہوگئی ہیں.. اب تو موبائلز یا ٹیبلٹس پر گیم کھیلتے ہیں..
ہمارے بچپن میں لڈو اور کروڑپتی نام کی بورڈ گیمز بہت کھیلتے تھے ہم
 
سید عاطف علی

لائبریرین

ارے باباجی آپ جیل کی بات کر رہے ہیں ۔یہاں تو اعتکاف میں لوڈو کے شواہد موجود ہیں ۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
Top