قصبہ کالونی میں مسجد کے قریب دھماکا ،دو افراد جاں بحق ،8 زخمی

قصبہ کالونی میں مسجد کے قریب دھماکا ،دو افراد جاں بحق ،8 زخمی

05 جون 2014 (19:26)

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اورنگی ٹاﺅ ن کے علاقہ قصبہ کالونی میں مسجد کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق اورآٹھ زخمی ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دو ر تک سنی گئی ، عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ مصطفی مسجد کے باہر پارکنگ میں کھڑے ایک رکشے میں ہوا ،دھماکے سے3موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ تباہ ہو گیا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 3کی حالت نازک ہے ۔پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں ،پولیس کے مطابق دھماکا رکشے میں پلانٹد ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے ۔ اہل سنت والجماعت کے ترجمان علامہ اورنگزیب فاروقی نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں ان کے 2کارن کن جاں بحق اور 4زخمی ہو ئے ہیں ۔ انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہاہے ۔

http://dailypakistan.com.pk/karachi/05-Jun-2014/109650
 

arifkarim

معطل
اس بازار میں میرے ہوش سنبھالنے کے وقت سے کوئی انگنت بار دھماکے ہوچکے ہیں۔ اس بازار کا نام بدل کر دھماکہ بازار کیوں نہیں رکھ دیتے؟ :)
 
انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. خودکش حملوں کے ضمن میں پاکستان میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر بشمول بریلوی، دیو بندی ، شیعہ ، اہل حدیث کےجید علماء خود کش حملوں کو حرام قرار دے چکے ہیں ۔ دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں. بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے .

اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔
 

صرف علی

محفلین
اس بارے میں ایک خبر یہ بھی ہے :
ڈی ائی جی ویسٹ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خیز مواد کسی جگہ منتقل کیا جارہا تھا جو پہلے ہی پھٹ گیا۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رکشے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے4 دہشتگرد دھماکہ خیز مواد منتقل کر رہے تھے،جو منزل پر پہچنے سے پہلے ہی پھٹ گیا۔
ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے، جس کی تصدیق دہستگرد ٹولے کے ترجمان نے میڈیا پر بھی کردی
 
Top