قصہ ابو ظاہر اور ابو باطن کا ...........

فلک شیر

محفلین
ابو ظاہر ابو باطن سے گویا ہوا :
"حضور قبلہ عالم! بندگانِ نفس، کشتگانِ حرص و ہوس میں سے ایک ..........آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوا ہے ، کہ اُس آزار اور اِ ن امراض ...........دونوں کا علاج پائے "
ابو باطن نے کہا:
"یا اباظاہر!! دونوں کا علاج ایک ہی ہے ..............صرف ایک "
ابوظاہر:وہ کیا؟
ابوباطن:"کند ذہن ، خطا نے تیرے حواس کو مختل اور بصیرت کو مثل ایک نومولود کے کر دیا ہے .............تو ڈھونڈتا اِسے ہے اور "تلاش"اُس کی کرتا ہے.......تیری ہنسی میں خلا ہے اور گریہ محض آبِ عُجلت ..........تیرا نام صرف "نام"سے عبارت اور عبارت بس چار حرف...........ترے کلام سے سکوت بہتر اور سکوت سے بہتوں کا کلام..........تیرا قدم اُدھر اُٹھتا نہیں، جدھر کا ارادہ کرے .....تو جسے سننا چاہے، اُسے اذنِ گویائی کیونکر ملے........اور جنہیں سنتے ہو، وہ بولتے ہی کیا ہیں ،سوا شور کے.........جہات میں قید ہو اور ذائقے کے اسیر.......محبت کیا وحشت کے بھی حقدار نہ ہو.....لامتناہی ہونا چاہتے ہواور چوتھی کھونٹ جانے کا حوصلہ تجھ میں نہیں .......لفظ کو غلام کرنے کی خواہش باطل ہے اور تو اُس کا پیامبر..........اُٹھ یہاں سے .......میری نگاہوں سے دور ہو..... کہیں ............"
ابو ظاہر رو دیا .............اُٹھا، گھاٹی کے اِس پار سواری پہ آن بیٹھا ...........پانی اُس کی آنکھوں سے اُبلتا تھا اور ارادے پھر سے بننے ٹوٹنے لگے تھے........
چوتھی کھونٹ جانے کا ارادہ ایک بار پھر سے اُس کے دل میں پختہ ہو چلا تھا.............اُس نے ابو معین کو یاد کیا، جو شعر کہتا تھا ......موت کو جو یوں پکارتا تھا، جیسے شیرخوار شفیق ماں کو........سنگ سے گلاب کھلانے اور قیدِ جسد سے آزاد ہو جانے والا ابو معین.............
ابو ظاہر نے شاہ زادی کو یاد کیا ...... جس کے جسم و روح کو ایک سائے نے اپنی گرفت میں لیا ........پھر دوسرے سائے نے.......یہاں تک کہ وہ خود سائے میں ڈھل گئی ........وہ بھی تلاش میں تھی.......کس کی!!.............شاہ زادی کو خود بھی اس کی خبر نہ تھی...........
ابو ظاہر .................ابو باطن اور صحرا دونوں سے مایوس تھا.............ابو ظاہر .............ابو باطن اور صحرا دونوں سے مایوس ہے
 
آخری تدوین:

الشفاء

لائبریرین

سر۔۔۔:) ۔۔۔۔
آپ جیسے محترم لوگوں کی طرف سے اس حقیر کے لئے اس لقب کا استعمال ہمیشہ چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتا ہے۔:)۔۔ نیرنگ خیال بھائی بھی ایسا ہی کرتے ہیں ۔ اور ہم ان کی نیرنگ خیالی اور اپنے نفس کی بد حالی پر ہنستے روتے کچھ بھی نہیں کہہ پاتے۔۔۔ اللہ عزوجل آپ لوگوں کی محبت و حسن ظن کو قائم رکھے۔۔۔بہت شکریہ۔۔۔:)
 

فلک شیر

محفلین
سر۔۔۔:) ۔۔۔۔
آپ جیسے محترم لوگوں کی طرف سے اس حقیر کے لئے اس لقب کا استعمال ہمیشہ چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتا ہے۔:)۔۔ نیرنگ خیال بھائی بھی ایسا ہی کرتے ہیں ۔ اور ہم ان کی نیرنگ خیالی اور اپنے نفس کی بد حالی پر ہنستے روتے کچھ بھی نہیں کہہ پاتے۔۔۔ اللہ عزوجل آپ لوگوں کی محبت و حسن ظن کو قائم رکھے۔۔۔بہت شکریہ۔۔۔:)
اللہ تعالیٰ آپ کو مسکراتا ہوا رکھے ہمیشہ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ابو ظاہر .................ابو باطن اور صحرا دونوں سے مایوس تھا.............ابو ظاہر .............ابو باطن اور صحرا دونوں سے مایوس ہے
 

نایاب

لائبریرین
اوکھے پینڈے لمیاں راہواں عشق دیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹرنا پیندا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پبھاں بھار ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
Top