قصہ پہلے لیپ ٹاپ کا (از قلم نیرنگ خیال)

نیرنگ خیال

لائبریرین
قصہ پہلے لیپ ٹاپ کا
باب از عینیت پسندی
حالات کی ضرورت اور کمپنی کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ راوی کو ایک عدد لیپ ٹاپ سے نواز دینا چاہیے۔ یہ لیپ ٹاپ لے کر بھاگے گا نہیں۔ پورے گاؤں میں اعلان کروا دیا کہ کمپنی نے ہم پر اعتماد کی انتہا کر دی ہے۔ اب مجھے باقاعدہ ایک لیپ ٹاپ میسر ہوگا۔ ایک دو احباب نے حیرت سے پوچھا کہ تمہارے پاس تو ذاتی بھی ہے۔ میں نے تفاخر سے کہا، "اب دفتری بھی ہوگا"۔ چند ایک نے مایوس کرنے یا نیچا دکھانے کی غرض سے کہا کہ ان کے پاس تو پتا نہیں کتنے سالوں سے دفتری لیپ ٹاپ ہے۔ لیکن میں ایسی بے دست و پا کو کب خاطر میں لانے والا تھا۔ خدا خدا کر کے وہ دن آیا۔ مجھے لیپ ٹاپ دے دیا گیا۔ ایک بد ہئیت سا بیگ میری میز تک لایا گیا۔ ایسا ایک بیگ ہمارے گھر میں بھی تھا۔ امی اس میں گھر بھر کے جوتے رکھا کرتی تھیں مٹی سے بچے رہیں گے۔
"یہ کیا ہے؟" مین نے حیرت سے استفسار کیا۔
"لیپ ٹاپ ہے۔ اس کی بیٹری بہت اچھی ہے۔" لانے والے نے ہماری معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا۔
لیپ ٹاپ دیکھا۔ یہ والا ماڈل میں نے زندگی میں پہلی بار ہی دیکھا تھا۔ کتنا پرانا ہے۔ میں نے دوبارہ سوال کیا۔ "زیادہ سے زیادہ سات سال۔" جواب ملا۔
"ہمم۔۔۔۔ سات سو بھی ہوتے تو ہم نے کیا کر لینا تھا۔ " میں نے ایک گہرا سانس لیا۔
چلایا۔ تو واقعی چلتا تھا۔ کچھ دن استعمال کرنے پر پتا چلا کہ واقعی صرف بیٹری بہتر ہے۔ کبھی سکرین چلتے چلتے بند ہوجاتی تو کبھی لیپ ٹاپ خود بخود ری سٹارٹ ہو جاتا۔ کی بورڈ کے ایک دو بٹن چھوڑ کر باقی سارے کام کرتے تھے۔ کچھ زور سے چلتے۔ اور کچھ نرمی کی زبان سمجھتے تھے۔ مجموعی طور پر ایک بہترین چیز تھی۔ میں اس کو آن کر کے سامنے تو رکھ لیتا۔ لیکن کام اپنے دوسرے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر ہی کیا کرتا تھا۔ وہ لیپ ٹاپ عجیب و غریب آوازیں بھی نکالا کرتا تھا۔ اٹھانے پر برا مناتا اور کھڑ کھڑ کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتا۔ سوجاتا تو خراٹے لیتا۔ یہ بھی ضروری نہیں تھا کہ ہر بار سونے کے بعد وہ اٹھ بھی جائے یعنی گہری نیند لینے کا عادی تھا۔ اکثر سکرین تاریک ہی رہتی تھی۔ ایسی صورتوں میں پاور کا بٹن دبا کر ایک ری سٹارٹ دینا پڑتا۔ رفتہ رفتہ میرا ہاتھ سیدھا ہو گیا۔ اب میں تاریک سکرین پر ہی ری سٹارٹ کی کمانڈ دے دیا کرتا تھا۔
ایک دن اس کے اندر سے کچھ عجیب و غریب آوازیں سنائی دیں۔ ایسی آوازیں لڑائی جھگڑے والے گھروں سے عموماً آیا کرتی ہیں۔ لیکن کسی کمپیوٹر سے ایسی آوازیں سننے کا میرا پہلا ہی تجربہ تھا۔ اس کے بعد سب کچھ خاموش ہوگیا۔ بہت ہاتھ پاؤں مارے۔ آوازیں دیں۔ لیکن لگتا تھا اس نے اس فانی دنیا سے فنا کا راستہ اختیار کر لیا تھا۔ متعلقہ شعبے تک لے گیا۔ بہت دیر تک آئی سی یو میں رہا۔ پھر ایک نے آپریشن تھیٹر سے باہر آ کر افسردہ سی نظر مجھ پر ڈالی۔ میں نے اس کے چہرے پر لکھی مایوسی پڑھ لی تھی۔ کچھ کہنے سننے کی ضرورت نہ تھی۔ میرے تمام سوالوں کا جواب اس کے چہرے پر تحریر تھا۔ دل بجھ گیا۔ اس لیپ ٹاپ سے مجھے انسیت سی ہو چلی تھی۔
"اس میں موجود ڈیٹا کا کیا ہوگا؟" میں نے سوچوں کا رخ بدلنے کو بجھے دل سے سوال کیا۔
" وہ آپ کو نئے والے میں منتقل کر دیا جائے گا۔ " ایک سرد جواب ملا۔
یہی ہوتا ہے۔ یہی دنیا کا اصول ہے۔ پرانی چیزیں پھینک دی جاتی ہیں۔ اور ان کی جگہ نئی لے لیتی ہیں۔ میں دنیا کی بےثباتی پر غور کرنے لگا۔ قبل اس کے میں فلسفی ہوجاتا۔ اور قنوطیت کی ساری حدیں پھلانگ جاتا۔ متعلقہ شعبے کے فرد نے میرے خیالات کا تسلسل توڑ دیا۔ "یہی چاہتے تھے نا تم! ایک نیا لیپ ٹاپ مل جائے۔ اس سے جان چھوٹ جائے۔ سمجھو جان چھوٹ گئی۔ اب جاؤ اور نئے کے لئے درخواست دے دو۔" میں چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا اس شعبے سے نکل آیا۔ بوجھل دل سے یہ خبر اپنے افسران کو سنائی۔ اور دل کو تسلیاں دیتا ہوا واپس چلا آیا۔​
 
لاریب مرزا

محفلین
تحریر پڑھ کے تو ہمیں "مرزا کی سائیکل" یاد آ گئی :p بس فرق یہ ہے کہ آپ نے اپنے لیپ ٹاپ کو نہر برد نہیں کیا :D
عمدہ تحریر!! پڑھ کے لطف آیا :)
 
لاجواب اور با کمال تحریر.
ایک طنزیہ اور مزاحیہ تحریر کے تمام پہلو اور مقاصد اپنے اندر لئے.
جس میں قہقہہ، مسکراہٹ، اداسی، فکر، سبق سب کچھ موجود ہو.
مرشد سلامت رہیے.
 
محمداحمد

لائبریرین
خوبصورت!

پر لطف تحریر ہے بھائی.

شکر کیجے کہ آنجہانی (لیپ ٹاپ) کی وراثت (ڈیٹا) سے ہاتھ نہیں دھونے پڑے. :)

بہترین تحریر پر مبارکباد :)
 
فلک شیر

دل بوجھل نہ کریں، میں ایک اور لے دوں گا آپ کو پرانے والا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تحریر پڑھ کے تو ہمیں "مرزا کی سائیکل" یاد آ گئی :p بس فرق یہ ہے کہ آپ نے اپنے لیپ ٹاپ کو نہر برد نہیں کیا :D
عمدہ تحریر!! پڑھ کے لطف آیا :)
نہربرد کرنے کو ہمیں نہر میسر نہیں تھی۔۔۔۔۔
شکرگزار ہوں لاریب صاحبہ۔ بہت شکریہ نوازش
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لاجواب اور با کمال تحریر.
ایک طنزیہ اور مزاحیہ تحریر کے تمام پہلو اور مقاصد اپنے اندر لئے.
جس میں قہقہہ، مسکراہٹ، اداسی، فکر، سبق سب کچھ موجود ہو.
مرشد سلامت رہیے.
محبت ہے آپ کی تابش بھائی۔ یوں دل بڑھانے کا شکریہ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خوبصورت!

پر لطف تحریر ہے بھائی.

شکر کیجے کہ آنجہانی (لیپ ٹاپ) کی وراثت (ڈیٹا) سے ہاتھ نہیں دھونے پڑے. :)

بہترین تحریر پر مبارکباد :)
ہاہاہاہاااا۔۔۔ احمد بھائی۔۔۔ ڈیٹا سے ہاتھ دھونے پڑتے تو قیامت آجانی تھی۔۔۔ :p
آپ کی حوصلہ افزائی تو ہمیشہ سے ساتھ ہے۔
 
Top