قطبِ شمالی کے برفانی ریچھ مشکل میں

قطبِ شمالی میں رہنے والے ریچھ مشکل میں ہیں۔ عالمی حدت کی وجہ سے ہر سال برف کا رقبہ کم ہوتا چلا جا رہا ہے اور اس نازک ماحولیاتی نظام کو خطرے کا سامنا ہے۔

130326134420_jeross_bbc_320_01.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
امریکی فوٹوگرافر اور ماحولیاتی کارکن جینی ای راس اور کینیڈا کی یونیورسٹی آف البرٹا کے اینڈریو ڈیروچر یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ماحول میں تبدیلی برفانی ریچھوں کی زندگیوں پر کس طرح اثرانداز ہو رہی ہے

130326134422_jeross_bbc_320_02.jpg
 
برفانی ریچھوں کی سونگھنے کی حس نہایت تیز ہوتی ہے۔ وہ اس حس کو استعمال کر کے اس یخ بستہ برفانی صحرا میں چربیلے سیل اور والرس کی تلاش میں اکیلے گھومتے رہتے ہیں

130326134425_jeross_bbc_20_07a.jpg
 
پروفیسر ڈیروچر کہتے ہیں ’اگر برف ختم ہو جائے تو تمام ماحولیاتی نظام بھی بیٹھ جائے گا۔ اس کے شواہد مل رہے ہیں اور اب ریچھ پرندے، سمندری گھاس اور جو ملتا ہے، کھا رہے ہیں۔‘

130326134440_jeross_bbc_20_09a.jpg
 
راس کہتی ہیں، ’میں نے دیکھا کہ یہ نوجوان ریچھ ایک عمودی چٹان پر چڑھ رہا تھا۔ وہ بھوکا تھا، اور اسے انڈوں کی تلاش میں اس سے کہیں زیادہ توانائی صرف کرنا پڑی جتنی توانائی انڈے کھانے سے مل پاتی۔‘

130326134429_jeross_bbc_20_11a.jpg
 
راس نے دیکھا کہ ایک اور موقعے پر ایک بالغ ریچھ نے ریچھ کے بچے کو مار ڈالا۔ وہ کہتی ہیں، ’ریچھوں کے بچے بالغوں کے لیے خوراک کا نسبتاً آسان ذریعہ ثابت ہو رہے ہیں۔‘

130326134431_jeross_bbc_20_10a.jpg
 
اب ریچھ انسانی آبادیوں کے قریب بھی زیادہ دیکھے جانے لگے ہیں۔ پروفیسر ڈیروچر کہتے ہیں، ’شکار نہ ملنے کی وجہ سے وہ خوراک کے متبادل ذرائع ڈھونڈنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔‘

130326134433_jeross_bbc_20_14a.jpg
 
جوں جوں برف پگھلتی جا رہی ہے، برفانی ریچھوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آتی چلی جا رہی ہے۔ اس سے ان کی قدر و قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ممکن ہے کہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سیاح قطب شمالی کا رخ کریں

130326134438_jeross_bbc_320_18.jpg
 
Top