جفانہیں صبر سے ٹوٹا ہوں میں
قطرہ قطرہ ابر سے ٹوٹا ہوں میں
یوں تو با ہر سے کرخت ہوں مگر
اب کے اندر سے ٹوٹا ہوں میں
لوگ سمجھتے تھےمجھے بلا کا جادوگر
محبوب کے اثر سے ٹوٹا ہوں میں
دل کی کرچیوں کی آوازنہ آئی
ایسے شیشہ گر سےٹوٹا ہوں میں
نہ لہو ہے چاک پر نہ کوئی نشان
نایاب رفوگر سے ٹوٹا ہوں میں
کما ل ہنرمندی سےکیا گھائل
رفتہ رفتہ اندر سے ٹوٹا ہوں میں
وہ مجھےنئے داغوں سے سنوارے
جدھر جدھرسے ٹوٹا ہوں میں
آساں نہ تھا مات دینا تجھ سے پہلے
تیرے بعداکثر سے ٹوٹا ہوں میں
احاب نے کیا جدا جدا استعمال
اِدھر اُدھرسے ٹوٹا ہوں میں
پہاڑ جس حسن سے ہوا ریزہ یزہ
ملنگ اسی جلوہ گر سے ٹوٹا ہوں میں
قطرہ قطرہ ابر سے ٹوٹا ہوں میں
یوں تو با ہر سے کرخت ہوں مگر
اب کے اندر سے ٹوٹا ہوں میں
لوگ سمجھتے تھےمجھے بلا کا جادوگر
محبوب کے اثر سے ٹوٹا ہوں میں
دل کی کرچیوں کی آوازنہ آئی
ایسے شیشہ گر سےٹوٹا ہوں میں
نہ لہو ہے چاک پر نہ کوئی نشان
نایاب رفوگر سے ٹوٹا ہوں میں
کما ل ہنرمندی سےکیا گھائل
رفتہ رفتہ اندر سے ٹوٹا ہوں میں
وہ مجھےنئے داغوں سے سنوارے
جدھر جدھرسے ٹوٹا ہوں میں
آساں نہ تھا مات دینا تجھ سے پہلے
تیرے بعداکثر سے ٹوٹا ہوں میں
احاب نے کیا جدا جدا استعمال
اِدھر اُدھرسے ٹوٹا ہوں میں
پہاڑ جس حسن سے ہوا ریزہ یزہ
ملنگ اسی جلوہ گر سے ٹوٹا ہوں میں