قطعہ برائے اصلاح

الف عین

لائبریرین
دل چھوٹا کیوں ہے کرتا ارے باندھ اٹھ کمر
بس یہ مصرع رواں بھی نہیں اور کمر باندھنا محاورے کا استعمال بھی غلط ہے
 

دائم

محفلین
مسلم نوجوان سے خطاب

دو تین لڑکیوں کو پھنسا کر ہے خوش بہت
اے "نوجوان" تیرے معارج ہیں اور بھی

دل چھوٹا کیوں ہے کرتا ارے باندھ اٹھ کمر
"کڑیوں"کے اس علاقے میں کالج ہیں اور بھی

الف عین
یاسر شاہ
دائم
بسم اللہ الرحمن الرحیم

خطاب فقط "مسلم نوجوان" سے کرنا مقصود ہو تو یہ اسلوب و ادا نہیں اپنائے جاتے، اقبال کی نظم "خطاب بہ نوجوانان" پڑھئیے، معلوم ہو جائے گا کہ کیسے خطاب کرنا چاہیے، یہاں فقط "نوجوانان" کہہ دینا کافی تھا.

ثانیاً قوافی میں توجیہہ کا عیب ہے، یعنی کالَج اور معارِج میں روی سے ماقبل حروف حرکت میں یکساں نہیں.....

لفظِ "چھوٹا" کا الف حذف ہوتا بھی معیوب لگ رہا ہے، کیوں کہ قاعدہ ہے کہ افعالِ اردو کے آخر سے الف کا گرانا فصاحت کے خلاف ہے

کمر باندھنا، محاورۂ اردو ہے، کمر بستہ ہونا کا ترجمہ ہے. اور کئی شعراء نے باندھا بھی ہے. ہاں یہ الگ بات کہ آپ کا مصرع نہایت کمزور اور غیر واضح ہے
 
Top