قطعہ برائے اصلاح

فیضان قیصر

محفلین
سچ ہے تمھاری قربت کیف و سرورِ جاں ہے
میں بھی تمھیں محبت حد سے سوا کروں گا
میرے مزاج میں ہے اے جاں مگر تَلَوُّن
تھوڑے دنوں تلک ہی وعدہ وفا کروں گا
 

میم الف

محفلین
سچ ہے تمھاری قربت کیف و سرورِ جاں ہے
میں بھی تمھیں محبت حد سے سوا کروں گا
میرے مزاج میں ہے اے جاں مگر تَلَوُّن
تھوڑے دنوں تلک ہی وعدہ وفا کروں گا
اِس قطعے کا عنوان رکھیے: وارننگ :!:
اگرچہ محبوب نے یہ قطعہ سنا تو تھوڑے دن بھی بات نہیں چلے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
بحر و اوزان درست ہیں لیکن پہلا مصرع مربوط نہیں لگتا، اور دوسرے میں 'میں بھی' سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسا ہی محبوب بھی کہہ رہا ہے! بس یہ دونوں مصرعوں میں تبدیلی کر لو
 

فیضان قیصر

محفلین
بحر و اوزان درست ہیں لیکن پہلا مصرع مربوط نہیں لگتا، اور دوسرے میں 'میں بھی' سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسا ہی محبوب بھی کہہ رہا ہے! بس یہ دونوں مصرعوں میں تبدیلی کر لو
تم مجھکو چاہتی ہو؟ اچھا! تو یہ سنو پھر
میں بھی تمھیں محبت حد سے سوا کروں گا
میرے مزاج میں ہے اے جاں مگر تَلَوُّن
تھوڑے دنوں تلک ہی وعدہ وفا کروں گا

الف عین پہلا مصرعہ تبدیل کیا ہے ۔
ایک بات یہ بھی بتائیے کہ اگر تیسرا مصرع یوں کہا جائے تو
لیکن مزاج میں ہے اے جان مرے تلون
تو کیا یہ صورت میں بہتر ہے یا پہلے والا ہی ٹھیک ہے
 
Top