فیضان قیصر
محفلین
زندگی کے سفر میں ظاہر ہے
موت سے بھی تو سامنا ہوگا
دیکھنا یہ ہے ساتھیوں بسکہ
کون سا لمحہ بے وفا ہوگا
موت سے بھی تو سامنا ہوگا
دیکھنا یہ ہے ساتھیوں بسکہ
کون سا لمحہ بے وفا ہوگا
اصلاح کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔
بس تیسرے مصرع میں 'ساتھیو' ہونا چاہیے تھا
بلکل واضح ہوگیا - معلومات میں اضافہ فرمانے کا بے حد شکریہ سر -ساتھیو تخاطبی لفظ ہے، جب کہ ساتھیوں جمع کا لفظ
ساتھیو! قدم بڑھاؤ
ساتھیوں نے قدم بڑھائے
اب واضح ہوا نا!