قطعہ

احباب گرامی، سلام عرض ہے! گذشتہ برس بزم كے سالانہ مشاعرے میں خاکسار نے ایک قطعہ پیش کیا تھا جو اِس وقت بے ساختہ یاد آ رہا ہے . ان احباب كے لیے جو مشاعرے میں شرکت نہیں کر سکے تھے، وہ قطعہ پیش ہے.

سَر ہَم نے ستاروں کو کیا اور زمیں كے
کل جیسے تھے حالات، کم و بیش وہی ہیں
جنگیں بھی ہیں، خوں ریزی بھی، نفرت بھی ہے، شر بھی
یعنی کہ مسائل ہمیں درپیش وہی ہیں!

نیازمند،
عرفان عابدؔ
 
صابرہ امین

لائبریرین
واہ، بہت خوب۔ آج بھى يہ اتنا ہى مزا دے گيا کہ زمينى حقائق ابھى بھى وہى ہيں۔ روس اور يوکرين جنگ اس بات کا بين ثبوت ہے۔
 
احباب گرامی، سلام عرض ہے! گذشتہ برس بزم كے سالانہ مشاعرے میں خاکسار نے ایک قطعہ پیش کیا تھا جو اِس وقت بے ساختہ یاد آ رہا ہے . ان احباب كے لیے جو مشاعرے میں شرکت نہیں کر سکے تھے، وہ قطعہ پیش ہے.

سَر ہَم نے ستاروں کو کیا اور زمیں كے
کل جیسے تھے حالات، کم و بیش وہی ہیں
جنگیں بھی ہیں، خوں ریزی بھی، نفرت بھی ہے، شر بھی
یعنی کہ مسائل ہمیں درپیش وہی ہیں!

نیازمند،
عرفان عابدؔ
بہت اعلیٰ۔
ہم نے مشاعرے میں مکرر کی جتنی صدائیں لگائی تھیں، یا نہ لگا پائے تھے، ان سب کے جواب میں ہمیں یہ خوبصورت قطعہ ایک بار پھر پڑھنے کو ملا۔ بہت سی داد قبول فرمائیے۔
 
مسائل بھی وہی اور’’مسئلہ گر‘‘بھی ۔۔۔جان چھوٹے بھی تو کیونکر چھوٹے :)
 
بہت اعلیٰ۔
ہم نے مشاعرے میں مکرر کی جتنی صدائیں لگائی تھیں، یا نہ لگا پائے تھے، ان سب کے جواب میں ہمیں یہ خوبصورت قطعہ ایک بار پھر پڑھنے کو ملا۔ بہت سی داد قبول فرمائیے۔
خلیل بھائی آپ کہاں غائب ہیں اتنے دن سے؟؟؟ امید ہے کہ سب خیریت رہی ہوگی۔ صحت کے حوالے سے تو کوئی پریشانی نہیں رہی؟؟؟
 
Top