قطعہ ...

اکمل زیدی

محفلین
سچی میں کچھ سمجھ نہیں آیا ...تھوڑا سا عقل کا گھوڑا دوڑایا تو منکشف ہوا ...یہ مجازی خدا کو کہا جا رہا ہے جیسے کہتے ہیں تمہے تو الله پوچھے گا ... :dont-know:
 

فرقان احمد

محفلین
اللہ اللہ! اب ایسا بھی کیا شکوہ؟ محترمہ! اک ذرا تحمل، اک ذرا ٹھہراؤ! 'اے خدا، تجھ کو تو خدا دیکھے'، سے بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ آپ خدائی معاملات میں دخل نہیں دینا چاہتی ہیں، تاہم لہجے کو کیا ہوا؟ کس کی نظر لگ گئی آپ کے شعری لہجے کو، شاید اسی خاکسار کی؟؟؟ مذہب کو ہر معاملے میں تو نہیں لانا چاہیے تاہم میرا خیال ہے، بحیثیت مسلم، اک ذرا حد سے تجاوز ہے! تاہم، بہرصورت شاید شعر کے اصل مفہوم تک میری رسائی نہ ہوئی ہو! ویسے چونکانے میں تو آپ خاصی حد تک کامیاب رہی ہیں! میں تو یوں بھی خوش گمانی زیادہ ہی رکھتا ہوں، سلامت رہیں!

اور ہاں، یہ لکھنا تو بھول گیا، پہلا شعر تو بہت زبردست ہے!

یہ ترے ہی قلم کی جنبش ہے
درد جو حد سے بھی سوا دیکھے
 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
سچی میں کچھ سمجھ نہیں آیا ...تھوڑا سا عقل کا گھوڑا دوڑایا تو منکشف ہوا ...یہ مجازی خدا کو کہا جا رہا ہے جیسے کہتے ہیں تمہے تو الله پوچھے گا ... :dont-know:

ارے وہ تو ناخدا ہوتا ہے جو چاہے تو سفینہِ حیات کو ڈبو دے یا پار لگا دے ..لیکن ہم تو اپنی کشتی کے چپو اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں .☺
 

La Alma

لائبریرین
اللہ اللہ! اب ایسا بھی کیا شکوہ؟ محترمہ! اک ذرا تحمل، اک ذرا ٹھہراؤ! 'اے خدا، تجھ کو تو خدا دیکھے'، سے بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ آپ خدائی معاملات میں دخل نہیں دینا چاہتی ہیں، تاہم لہجے کو کیا ہوا؟ کس کی نظر لگ گئی آپ کے شعری لہجے کو، شاید اسی خاکسار کی؟؟؟ مذہب کو ہر معاملے میں تو نہیں لانا چاہیے تاہم میرا خیال ہے، بطور ایک مسلم، اک ذرا حد سے تجاوز ہے! تاہم، بہرصورت شاید شعر کے اصل مفہوم تک میری رسائی نہ ہوئی ہو! ویسے چونکانے میں تو آپ خاصی حد تک کامیاب رہی ہیں! میں تو یوں بھی خوش گمانی زیادہ ہی رکھتا ہوں، سلامت رہیں!

اور ہاں، یہ لکھنا تو بھول گیا، پہلا شعر تو بہت زبردست ہے!

یہ ترے ہی قلم کی جنبش ہے
درد جو حد سے بھی سوا دیکھے
جی مجھے احساس ہے واقعی اک ذرا حد سے تجاوز ہے .
ہر چیز اسی کی طرف لوٹ کر جاتی ہے شعر میں بھی خدا کے امر کو خدا ہی کی طرف لوٹایا ہے ...
لیکن مجھے لگتا ہے اس قطعہ کو حذف کر دینا ہی بہتر ہو گا .
 

محمد امین

لائبریرین
میرا ناقص خیال ہے کہ 'ہے' اور 'دیکھے' قافیے نہیں ہو سکتے۔ مگر میں غلط بھی ہو سکتا ہوں کہ میری اپنی تک بندی ہی اغلاط سے بھرپور ہوتی ہے۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
یہ میں نے اس لیے کہا کہ مجھے لگتا ہے قطعے کا پہلا دوسرا اور آخری مصرع ہم فاقیہ ہونے چاہیئیں۔۔۔
 

La Alma

لائبریرین
یہ میں نے اس لیے کہا کہ مجھے لگتا ہے قطعے کا پہلا دوسرا اور آخری مصرع ہم فاقیہ ہونے چاہیئیں۔۔۔
میرے خیال سے تو ایسا نہیں ..قطعہ کے پہلے مصرعہ میں قافیے کی پابندی کچھ ایسی ضروری نہیں...لیکن حتمی طور پر کچھ کیہ نہیں سکتی .
 
یہ میں نے اس لیے کہا کہ مجھے لگتا ہے قطعے کا پہلا دوسرا اور آخری مصرع ہم فاقیہ ہونے چاہیئیں۔۔۔
قطعہ ایک موضوع پر لکھے چند اشعار ہوتے جس میں مطلع کی قید نہیں ہوتی۔ ہاں رباعی کا پہلا ، تیسرا اور چوتھا یا چاروں مصرعے ہم قافیہ ہونے چاہئیں۔


غالب کا ایک قطعہ

منظور ہے گزارش احوال واقعی
اپنا بیان حسن طبیعت نہیں مجھے

سو پشت سے ہے پیشہ آبا سپہ گری
کچھ شاعری ذریعہ عزت نہیں مجھے
 

فرقان احمد

محفلین
قطعہ ایک موضوع پر لکھے چند اشعار ہوتے جس میں مطلع کی قید نہیں ہوتی۔ رباعی کا پہلا ، تیسرا ، چوتھا یا چاروں مصرعے ہم قافیہ ہونے چاہئیں۔
مثال

غالب کا ایک قطعہ

منظور ہے گزارش احوال واقعی
اپنا بیان حسن طبیعت نہیں مجھے

سو پشت سے ہے پیشہ آبا سپہ گری
کچھ شاعری ذریعہ عزت نہیں مجھے

مزید یہ کہ، قطعہ میں جفت مصرعے ہم قافیہ و ہم ردیف ہونے ضروری تصور کیے جاتے ہیں۔
 
Top