قلعہ بہاولپور

خرم

محفلین
اب تو اس عظیم الشان قلعے کا یہی مصرف رہ گیا ہے کہ اس کی زمین بوس ہوتی دیواروں کی تصویروں سے سیاحت کے "فروغ" کے محکمے اپنے کیلنڈر سجائیں۔ ہماری بدقسمتی بھی دیکھئے کہ عمر عزیز کا غالب حصہ بہاولپور ڈویژن میں‌گزارا لیکن کبھی اس قلعے کی سیر کو نہ گئے۔ خیر انشاء اللہ اب جب پاکستان جانا ہوا تو ضرور یہاں بھی جائیں‌گے کہ شائد چند روز کا مہمان ہے۔
 

زھرا علوی

محفلین
کھنڈر ہی صحیح مگر اب بھی خوبصورت ہے۔۔۔۔ویسے تو مجھے صحراؤں سے بہت وحشت محسوس ہوتی ہے مگر یہ تصاویر دیکھ کر یہ قلعہ دیکھنے کا شوق ہو رہا ہے اور مستقبل قریب میں ہمیں یہ موقع ملنے کا بھی قوی امکان ہے۔۔۔۔:)
 

عسکری

معطل
ارے یہ تو وہی قلعہ ہے جس پر ہمارے پر دادا حضور نواب کے حکیم تھے چلو بھائی اس کو کچھ مت کہو برا بھلا یہ ہمارے دادے پر دادے کی نشانی ہے۔
 
Top