محب، شگفتہ، قیصرانی اور ماوراء شکریہ بہت بہت۔ ابھی تصاویر نامکمل ہیں تفصیلات بھی دوں گا پہلے تمام تصاویر پوسٹ کرلوں۔ ماوراء ہمیں خود تعجب ہوا ایک تو قلعہ کے اندر ہی آبادی ہے جس کی وجہ سے یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دوسرا باوجود بین الاقوامی ثقافتی ورثہ( World Heritage ) کے زیرِتحفظ ہونے کے یہاں کوئی خاص دیکھ بھال نہیں ہے۔ یہ تو قلعہ کی تعمیر کا اپنا ہی استحکام ہے کہ زمانے کی بے رخی کے باوجود اب تک کھڑا ہے۔ دکھاوے کے لیے لیپا پوتی ہوتی ہے اصل ٹوٹ پھوٹ کو بچانے کے بجائے بعض مقامات پر بجلی کی ترسیل اور دیگر تنصیبات کے نام پر خود انتظامی اداروں نے خاصا نقصان پہنچایا ہے۔ کوئی خاص رہنمائی یا تشہیر نہیں ہے ہم تو جی ٹی روڈ پر گھومتے ہوئے اس جانب چلے گئے اور اس آوارہ گردی نے ہمیں اتنا عظیم تحفہ دیا۔ چھوٹی چیز ہوتی تو ضرور کہیں چھپا کر رکھ دیتے کہ عام آدمی نہ دیکھ پائے۔