کاشفی
محفلین
قلعہ عبداللہ میں بم دھماکہ، ڈپٹی کمشنر محافظ اور ڈرائیور سمیت زخمی
قلعہ عبداللہ…بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر اپنے محافظ اور ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر بشیر بنگلزئی تراویح کے بعد اپنی رہائش گاہ آرہے تھے۔ جب وہ گھر کے بیرونی گیٹ کے قریب پہنچے تو ایک ریموٹ کنڑول بم کادھماکا ہوا جس کی زد میں آکر ڈپٹی کمشنر ،ان کا ڈرائیور اور محافظ زخمی ہوگئے۔ تینوں افراد کو فوری طور پر سول اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے ڈی سی ہاوٴس کی بیرونی دیوار کوبھی جزوی نقصان پہنچا۔