قلفی

تفسیر

محفلین

[align=center]
قلفی

Kulfi.JPG

[/align]

اجزاء

دودھ تین سیر
کھویا ایک پاؤ
الائچی سبز دس بارہ
بادام کی گری ایک چھٹانک
کیوڑہ چار بڑے چمچے
چینی ایک پاؤ

ترکیب

دُودھ کو پکائیں اور اتنا خشک کریں کہ آدھا رہ جائے، اب اس میں کھویا ملادیں اورالائچی پیس کر ڈالدیں۔ اب اگرقلفی جمانے کا خیال ہے تو اس میں چھیلے بادام کاٹ کر ڈالدیں۔ پھر یہ مرکب قلفی کےسانچےمیں ڈال لیں اور اس کے بعد اس پر پستہ باریک کاٹ کر چٹکی برابر ڈال دیں۔ قلفی کے اوپر ڈھکنا لگا کرسخت آٹے سے بند کردیں۔ اب ایک مٹکے میں برف کوٹ کر ڈالیں اور اس میں نمک اور قلمی شورہ ڈال دیں۔ بیچ میں قلفیاں رکھ دیں اور مٹکے کو ایک گھنٹہ تک ہلاتے رہیں، تقریبا ً گھنٹہ دیڑھ گھنٹہ اس طرح ہلانے سے قلفیاں جم کر تیار ہو جائیں گی۔

دوسرا طریقہ
(ان ممالک کے لیے جہاں یہ اجزا ملتے ہوں )

اجزاء

ایک کین کنڈینس سویٹنڈ مِلک 12 فلویڈ اونس
ایک کین کنڈینس ایوا پوریٹیڈ مِلک 12 فلویڈ اونس
ایک پنٹ ویپینگ کریم
الائچی سبز دس بارہ
بادام کی گری ایک چھٹانک
کیوڑہ چار بڑے چمچے

ترکیب

دونوں ملک اور کریم کو ملا کر ایک اُبال دیں اور ٹھنڈا ہونے پر بلینڈر میں ان تمام اجزا کوایک ساتھ بلینڈ کر لیں اور پھر یہ مرکب قلفی کے سانچے میں ڈال لیں اور اس کے بعد اس پر پستہ باریک کاٹ کر چٹکی بھر ڈال دیں۔ قلفی کے اوپر ڈھکنا لگا چوڑا ربڑ بینڈ ، چوڑی کی طرح اس کے منہ پر لگادیں اور فریزر میں رکھ دیں۔ جب مرکب جم جائے، قلفی تیار ہے۔

 
Top