عبدالقیوم چوہدری
محفلین
قل شریف مسجد (عربی- قول شریف، فارسی- گل شریف) روس کے علاقے تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں واقع ہے۔ مسجد احمد قدیروف گروزنی - چیچینیا کے بعد روس کی دوسری بڑی مسجد ہے۔ اس میں بیک وقت 6000 افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔
یہ مسجد 16 ویں صدی میں قازان میں تعمیر کی گئی۔ 1552ء میں سقوط قازان کے بعد روسیوں نے اس مسجد کو شہید کر دیا۔ 1996ء میں اس مسجد کی دوبارہ تعمیر کا آغاز ہوا جو جدید طرز تعمیر کی حامل ہے۔ مسجد کی تعمیر کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کثیر امداد مہیا کی۔ نئی مسجد کا افتتاح جولائی 2005 کو ہوا۔