قمرجلال آبادی :::: یار آتا نظر نہیں آتا

طارق شاہ

محفلین

غزلِ

قمرجلال آبادی

یار آتا نظر نہیں آتا
درد جاتا نظر نہیں آتا

جُھولی پھیلا چُکے محبّت کی
کوئی داتا نظر نہیں آتا

اب تو کوئی بھی کوئے اُلفت میں
آتا جاتا نظر نہیں آتا

لوگ کہتے ہیں گیت ہےجیون
کوئی گاتا نظر نہیں آتا

اب یقیں ہو چلا، کہ اُن کا ہاتھ
ہاتھ آتا نظرنہیں آتا

قمر جلال آبادی
 

طارق شاہ

محفلین

قمر جلال آبادی یعنی قمر جلالوی؟
نہیں صاحب یہ استاد قمر جلالوی نہیں ، بلکہ مشہورکل وقتی انڈین سانگ رائٹر اور ادبی شاعر تھے
http://en.wikipedia.org/wiki/Qamar_Jalalabadi
داد کے لئے تشکّر:)
بہت خوش رہیں

مزید حالات، تصویریں یا نظمیں، غزلیں نیچے دئے لنک سے دیکھ یا پڑھ سکتے ہیں
http://www.qamarjalalabadi.com/index.html
 
آخری تدوین:
Top