قوافی سے متعلقہ سوال

محمد وارث

لائبریرین
کیا کواڑ اور شرار کو ہم قافیہ کہا جا سکتا ہے؟
نہیں کہا جا سکتا ڈٖاکٹر صاحب۔ قافیہ اصل میں صوت پر مبنی ہی ہوتا ہے اور کواڑ اور شرار میں بظاہر "آ" کی آواز مشترک لگ رہی ہے لیکن آخری حرف بدل گیا ہے۔ کواڑ کے ساتھ جھاڑ، پچھاڑ، آڑ فٹ بیٹھے گا کہ ان میں "آڑ" کی آواز مشترک یعنی قافیہ ہوگی۔ شرار کے ساتھ "آر" کی آواز یعنی کار، بیکار، مختار، زار، قطار وغیرہ قافیہ بنیں گے۔
 
عرفان سعید

محفلین

بہت شکریہ قبلہ محترم!
آپ نے کلام کیا ہے تو مزید کچھ کہنے کی گنجائش نہیں۔
میرے انتہائی محدود مطالعے میں ایک تاثر سا تھا کہ لفظ کے آخر میں "ر" اور "ڑ" کو ایک ہی قافیے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کہاں سے یہ تاثر عود کر آیا ذہن میں مستحضر نہیں۔ شاید میری کج فہمی تھی۔
 
فلسفی

ازراہ تفنن
ممکن ہے کسی "توتلے شاعر" کا کلام سن کر یہ تاثر پیدا ہوا ہو۔ ویسے تو لاہوریے بھی "ر" اور "ڑ" میں گڑبڑ کردیتے ہیں۔
 
Top