قوافی کے متبادل ہم قافیہ الفاظ بتائیں

نور وجدان

لائبریرین
فنائے ہستی بعد دید کی طلب میں رہ گئی
کہ زندگی مری ملن کے ہی کرب میں رہ گئی

ازل کے نوری آئنے کی جستجو میں زندگی
جنونِ عشق کے تڑپ میں اور تعب میں رہ گئی

خودی میں ہے چھُپی اُحد کی وہ نشانی، نور کے
وجود میں ڈھلی تو زندگی سبب میں رہ گئی

عجب زمانے کا چلن ، اسیر سب مکان کے
مری ہی روح لامکان کے پلٹ میں رہ گئی

یہ جذب ، شوق بے قرار رکھتا ہے بہت مجھے
کہ ہستی رازِ کن فکاں کی ہی طرب میں رہ گئی​
 

محمد وارث

لائبریرین
اول تو یہ کہ جیسے صدیقی صاحب نے لکھا، کرب میں رے ساکن ہے اور اس کا وزن درد کے وزن پر ہے نہ کہ طلب یا چمن کے۔ فارسی لغت میں کَرَب کے ساتھ بھی چند اشعار لکھے ہیں لیکن اردو میں شاید اس کی کوئی سند نہ ملے۔ "پلٹ" بھی درست نہیں۔

دوم، جہاں تک میرا خیال ہے آپ کی اس غزل کا اصل مسئلہ قافیہ نہیں ہے جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہوتا ہے بلکہ ردیف ہے!

قافیہ آسان ہے اور "اَب" کی آواز پر ہے، سو اس میں طلب، سبب، طرب، تعب، اب ، جب، تب، کب، سب، شب، لب، ادب،عجب، رطب، بو لہب، عنب، عرب، حلب وغیرہ آ سکتے ہیں، لیکن ردیف "میں رہ گئی" نے اسے تنگ کر دیا ہے، اقبال نے اس قافیے کو کافی برتا ہے ۔
 
ویسے خیال دلچسپ تها اچها بهی لگا پلٹ کے سوا بہت معیار کی تها لفظ بحر دریا تول ردیف قافیہ پیمائی آزمائی سب بیکار یہ احساس ہی لکها جائے اس کے فریم رنگین کرنا اور بہتر رنگ میں چسپاں رکهنے سے وہ سادے عکس بنا تصویر لفظ کا بہت ہے
 

فاخر رضا

محفلین
ویسے خیال دلچسپ تها اچها بهی لگا پلٹ کے سوا بہت معیار کی تها لفظ بحر دریا تول ردیف قافیہ پیمائی آزمائی سب بیکار یہ احساس ہی لکها جائے اس کے فریم رنگین کرنا اور بہتر رنگ میں چسپاں رکهنے سے وہ سادے عکس بنا تصویر لفظ کا بہت ہے
اپنا تعارف تو کرادو
جب جملہ لکھو تو اسے دو تین دفعہ پڑھ لیا کرو
 
جی سر جملے میں حملہ تها جو رنگ اور عکس اپنی احساس سے میں سمجها وہ یہ نہی قواعد بحر قافیے
یہ سب اصول رمز بیکار ہے غزل کو

مرکز خیال ہے احساس ہے ڈهالا تو بس ڈهالا
وہ خیال اور احساس کی سمجهہ دوسرے کو ضروری ہے
 

فاخر رضا

محفلین
ہر بندہ استاد نہی ہر بندہ اپنی فطرت میں اعلی نہی
آپکی بات وزنی ہے قائل ہوں احترامات
یہ بات تو اب طے ہوگئی کہ آپ اردو کہیں پر کوئی زبان لکھ کر ترجمہ کررہے ہیں اور پھر پیسٹ کررہے ہیں
اردو لکھنا اتنا مشکل نہیں
آپ کی مادری زبان کیا ہے
What is your mother tongue
 
پشتو جی لکهنا مشکل نہی اگر آپ مجهہ سے مخاطب ہیں یہی تو دیکهہ اور سمجهہ رہے ہیں یہاں دیکهہ بهال والے بهی ہیں تنقید اچها لگتا ہے
 
Top