قوسین کا مسلئہ

السلام علیکم
جناب قوسین جب بھی لگانا ہوتا ہے تو دایں بایں دونوں جانب ایک ہی جسے لگتے ہیں صرف اسی فورم میں مجھ کو یہ مسلئہ ہے کہیں اور یا کمپیوٹر پر کسی جگہ نہیں ہے۔ نمونہ (( (( (( ((
 

راقم

محفلین
جی بھائی، یہ مسئلہ میرے ساتھ بھی ہے اور شاید سب کے ساتھ

السلام علیکم
جناب قوسین جب بھی لگانا ہوتا ہے تو دایں بایں دونوں جانب ایک ہی جسے لگتے ہیں صرف اسی فورم میں مجھ کو یہ مسلئہ ہے کہیں اور یا کمپیوٹر پر کسی جگہ نہیں ہے۔ نمونہ (( (( (( ((

السلام علیکم!
بھائی انصاری آفاق احمد، میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے بلکہ شاید سب کے ساتھ ہے لیکن فی الحال اس کا کوئی حل نہیں نکلا۔ شاید نبیل بھائی اس سلسلسے میں کچھ مدد کر سکیں۔
والسلام
 
اس کا فوری حل یہ ہے کہ قوسین لکھنے کے لئے Ctrl + Space کے ذریعہ ایڈیٹر کی زبان انگلش کر لیں اور قوسین لگناے کے بعد پھر سے زبان تبدیل کر لیں۔
 

ساجد

محفلین
اس کا فوری حل یہ ہے کہ قوسین لکھنے کے لئے ctrl + space کے ذریعہ ایڈیٹر کی زبان انگلش کر لیں اور قوسین لگناے کے بعد پھر سے زبان تبدیل کر لیں۔
سعود بھیا ، رہنمائی کا شکریہ۔ لیکن میرے فائر فاکس 6 میں آپ کے تجویز کردہ حل سے قوسین الٹی ظاہر ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پہ دائیں قوس بائیں کی شکل میں اور بائیں قوس دائیں کی شکل میں۔ کیا یہ فائر فاکس کی امپلی منٹیشن کا مسئلہ ہے یا پھر میرے کمپیوٹر میں گڑ بڑ ہے؟۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن ٹرک لگانے سے آپ درست لکھنے کے قابل ہو جاتے ہیں، غلطی بہر حال غلطی ہی کہی جائے گی۔ اور یہ واضح غلطی ہے، شاید صرف انٹر نیٹ اکسپلورر میں یہ درست ہے۔
 

ساجد

محفلین
ایکسپلورر، اور اگر سیدھی کام نہ کریں تو الٹی ڈال دیں، سیدھی ہو جائیں گی، مقصد تو درست لکھنا ہے جیسے بھی لکھا جائے :)
عالی جاہ ، آئی ۔ای میں تو اردو لکھنے کی موج ہے لیکن ہم جیسے اناڑیوں کے ہاتھوں یہ بہت جلد وائرس کے ہتھے چڑھ جاتا ہے اسی لئیے فائر فاکس استعمال کرتے ہیں۔ یہ کافی سخت جاں واقع ہوا ہے۔:battingeyelashes:
 
السلام علیکم
(جزاک اللہ ) ٹرک سے تو کام ہوگیا مگر کیا یہ ایسی خرابی ہے جسکو دور کرنا بہت دشوار ہے ؟؟ اگر نہیں تو اسکو درست کرنے کی درخواست ہے۔
 

میم نون

محفلین
جناب تجربہ کریں گے تو اردو میں بھی لکھ سکیں گے۔

اگر چاہیں تو محفل میں ٹرانسلٹریشن کا بندوبست بھی ہے۔
 
Top