اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن
تجھ سے ہے میری تمناؤں کی دنیا پرنُور
عزم میرا ہے قوی، میرے ارادے ہیں غیور
میری ہستی میں انا ہے، میری مستی میں شعور
جاں فزا میرا تخیل ہے تو شیریں ہے سخن
اے میرے پیارے وطن
شاعر: پروفیسر کرم حیدری (ان کا تعلق راولپنڈی سے تھا، آبائی تعلق مری سے، تاہم، اس قومی نغمے کو مختلف شاعروں سے جوڑا جاتا ہے، جو کہ غلط ہے)