قومی کرکٹ ٹیم میں خرم منظور !!

یاز

محفلین
تحریر از علی عمران سید
ماخذ


دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ کے ممکنہ 35 کھلاڑیوں کا اعلان آج (2 مئی ) کچھ دیر پہلے ہوا ہے . میرے پسندیدہ کھلاڑی انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر یہ پہلی ٹیم سلیکشن ہے .
تفصیلات بتاتے ہوے جب انضمام نے بتایا کہ دو تجربہ کار کھلاڑی صرف خراب ڈسپلن کی بنیاد پر ڈراپ کر دیے گئے ہیں تو دل باغ باغ ہو گیا۔
یوں لگا ہماری کرکٹ کے دن پھرنے والے ہیں .
خبر کے آخر میں ان ممکنہ 35 کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست دی گئی تھی.
جب میں نے فہرست پڑھی تو نظر ایک نام پر رک گئی، اور وہ تھا :
خرم منظور!!
جی ہاں وہی خرم منظور .
خرم کی سلیکشن پر شائقین کا رد عمل بھی کچھ ایسا ہی تھا۔
اگرخبر یہ ہو کہ ” محلہ اسلام گنج میں کھانا کھانے کا مقابلہ، حصّہ لینے والوں کے نام ہیں، للو، امام دین اورخرم منظور…”
یا کوئی اشتہار کہ ” دیواریں مفت گرانے کے لیے درج ذیل نمبر پرخرم منظور سے رابطہ کریں …”
تو چلیں بنتا بھی ہے۔۔۔
لیکن قومی کرکٹ ٹیم اور خرم منظور؟ آر یو سیریس؟
ذرا سوچئے کہ جب انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان ہو گا تو فہرست کچھ یوں ہو گی
السٹر کک، مورگن، جو روٹ، جوس بٹلر وغیرہ وغیرہ .
اور ہماری ٹیم ؟
فلاں، فلاں، فلاں، خرم منظور، فلاں، فلاں، فلاں، ….
گو بحیثیت قوم ہم کافی بحرانوں میں گھرے ہیں!
مثلا نواز شریف سا حکمران، زرداری اور عمران خان سے اپوزیشن لیڈر، بجلی گیس کی تنگی، زلزلے، گرمی، کرپشن …
لیکن خرم منظور؟ حد ہوتی ہے آخر !
khurram.png


چلیں یہاں تک تو بات سمجھ آتی ہے کہ خرم منظور باقی کھلاڑیوں کے ساتھ جہاز میں سوار ہو، انگلینڈ جائے، ہوٹل میں قیام کرے، لیکن جس دن میچ ہو تو وہ کھیلے ؟؟ اور وہ بھی کرکٹ ؟؟ اور پھر بیٹنگ ؟؟ لا حول ولا قوۃ!
انضی بھائی ! پاکستانی کرکٹ کو کافی لوگوں نے نقصان پہنچایا ہے .
جوا کھیل کے، غلط حکمت عملی سے میچ ہار کے، سپاٹ فکسنگ کر کے وغیرہ، وغیرہ …
لیکن روز اول سے لیکر حالیہ ایشیا کپ اورٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ تک کی “شاندار”کار کردگی کے بعد خرم منظور کی سلیکشن ؟؟
آپ سے یہ امید نہ تھی !
آخر میں، جو حضرات یہ سوچیں کہ میں کچھ مبالغہ آرائی کا مرتکب ہو رہا ہوں، ان کے لیے عرض ہے :
بقول محسن خان، خرم منظور بتا رہے تھے کہ جب ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان ہوا تو میں ٹی وی دیکھ رہا تھا ۔جیسے ہی میرا نام آیا تو میں نے حیرت سے بیگم کو دیکھا اور بیگم نے مجھے !
جو شخص اپنی سلیکشن پر خود حیران ہو تو میرا یوں خاکہ اڑانا تو قابل معافی ہے ۔​
 
خرم منظور نے پاکستان کپ میں یکے بعد دیگرے سینچریاں اسکور کی ہیں، شائد وہ وجہ بنی ہو دوسرا اب کی بار فارمیٹ مختلف ہے۔
ویسے خرم منظور کے حمایتی اسکی جنوبی افریقہ کے کیخلاف 146 رنز کی اننگ کا اکثر حوالہ دیتے تو پتہ نہیں کیوں مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ سیریز کی اگلی تین اننگ کیوں بھول جاتے جن میں جناب نے مسلسل ڈک حاصل کی ۔
بہرکیف امید ہے جب ٹیم 35 سے 15 پر آئے گی تو یہ نام شامل نہیں ہوگا۔
 
بڑا سمجھایا تینو
سمجھ نہ آیا
کانو کردا کا اے دلداریاں
تیرے تے گلا اے سانو
پاگلا دلا وے کانو
لا لئیاں توں خرم منظور نال یاریاں
 

حسیب

محفلین
بقول محسن خان، خرم منظور بتا رہے تھے کہ جب ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان ہوا تو میں ٹی وی دیکھ رہا تھا ۔جیسے ہی میرا نام آیا تو میں نے حیرت سے بیگم کو دیکھا اور بیگم نے مجھے !
جو شخص اپنی سلیکشن پر خود حیران ہو تو میرا یوں خاکہ اڑانا تو قابل معافی ہے ۔
سلیکشن میں حیرانگی کی وجہ میرے خیال میں یہ ہو سکتی ہے کہ خرم ابھی تک ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلا تھا اور ڈائریکٹ ورلڈ کپ میں شمولیت

سلیکشن کمیٹی کو چاہیے کہ فارمیٹ کے حساب سے پرفارمنس پہ ٹیم کی سلیکشن کرے۔ جیسے شرجیل خان نے ٹیم واپسی سے پہلے کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی ففٹی کی تھی مگر ون ڈے پرفارمنس پہ ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ کیا گیا۔ سمیع اسلم نے کھیلے گئے واحد ون ڈے میں 45 رنز بنائے مگر ٹیسٹ پرفارمنس پہ ڈراپ کر دیا گیا۔ حفیظ ٹیسٹ اور ون ڈے پرفارمنس کی بنیاد پہ ٹی ٹوئنٹی کھیلتا ہے
 

محمد امین

لائبریرین
خرم منظور کا ڈومیسٹک ون ڈے یعنی لسٹ اے کا ریکورڈ دیکھ لیں۔ ابھی حال ہی میں پاکستان کہ میں اس کی کارکردگی بھی دیکھ لیں۔ ٹیم آپ کی مرضی کی نہیں، بلکہ میرٹ پر بننی چاہیے۔ جو اچھا کھیل رہا ہے وہ سیلیکٹ ہونا چاہیے اور اس کو 2 سے 3 مکمل سیریز کھلانی چاہیئیں۔ جنوبی افریقہ نے فاف ڈو پلیسی کو بہت عرصے خراب کارکردگی کے باوجود تینوں ٹیموں میں رکھا، بالآخر اب اس کی کارکردگی دیکھ لیں آپ۔ اصل بات لوگوں کی پسند کی نہیں، کرکٹ اور کرکٹ کی نظر کی ہوتی ہے۔ عوامی پسند کی بنیاد پر تو آفریدی ٹیم میں 20 سال نکال گیا۔۔۔ آسٹریلیا میں ہوتا تو 3 4 سال بعد فارغ ہوچکا ہوتا۔۔
 
Top