قیصرانی
لائبریرین
کئی دنوں سے میں اخبارات میں پڑھ رہا تھا کہ انڈیا میں بی جے پی یعنی بھارتیا جنتا پارٹی کو اکثریت ملنے والی ہے۔ پہلے پہل تو مجھے بھی ان اخبارات اور ان کی سرخیوں سے اخذ کردہ Panic رہی کہ اب کیا ہوگا۔ پھر خیال آیا کہ جماعت جو بھی حکومت میں ہو، انتہا تک کم ہی جا سکتی ہے۔ اس کی مثال میں نے یہ دیکھی کہ خیبر پختونخواہ میں ایک مذہبی جماعت کی حکومت رہی، سارا زور نماز اور روزے پر تھا۔ حکومت کے پورے دورانیئے میں ایک بار بھی ایسا نہیں لگا کہ مذہبی انتہا پسندی چھا رہی ہے یا چھانے لگی ہے یا چھا چکی ہے۔ الٹا مجھے تو وہ حکومت کچھ زیادہ ہی "کھلی ڈُلی" یعنی اوپن مائنڈڈ لگی۔ اسی طرح انڈیا میں بی جے پی کی حکومت پہلی بار نہیں بننے والی، مجھے ابھی تک یاد ہے کہ اٹل بہاری واجپائی کے دور میں بھی کافی خاموشی رہی تھی اور کشمیر کے حل تک پہنچنے کا راستہ ہموار ہو رہا تھا (بقول اخباری اور سیاسی خبروں کے)
آپ احباب اس بارے کیا کہیں گے؟
آپ احباب اس بارے کیا کہیں گے؟