قوم کو نوازشریف اور عمران خان جیسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ قوم کو نوازشریف اور عمران خان جیسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیےاور میاں صاحب ہمارے نہیں بلکہ نکالنے والوں کے خوف سے نکلے۔

پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب اگر پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا تو انہیں پتہ ہونا چاہیے وہ ہماری وجہ سے نہیں نکالے گئے بلکہ نکالنے والوں کے خوف کی وجہ سے نکلے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو غلط نکالا گیا تو میاں صاحب آپ بیٹھے رہتے آپ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کیوں کیا؟

انہوں نے نے مزید کہا کہ جن کو ہم نے نوکریاں دیں ن لیگ والوں نے انہیں نکال دیااور ہم ان کے خلاف عدالت میں گئے۔ پیپلزپارٹی کی ہمیشہ شناخت رہی کہ ہم نے لوگوں کو روزگا دیا ان کا بس چلتا تو یہ پورا پاکستان ہی بیچ دیتے۔

جب ہم نے ملک سنبھالا تواس وقت بھی کچھ ایسے ہی حالات تھے جو آج ہیں مگرہمارے ساتھ سیاسی قوت تھی اور ہم نے اس وقت کا مقابلہ کیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ زندگی میں میاں صاحب اورخان صاحب جیسے لوگ آتے ہیں، قوم کوان لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جبکہ کپتان صاحب کا کوئی قصورنہیں یہ معصوم کرکٹر ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا سے ملانا ہےہم نے اپنے دور میں فاٹا کے لیے بہت قانون بنائےاور فاٹا میں اب آخری جھٹکا ہے وہ اب ہوگا یا تو ہماری حکومت آئے گی تب ۔
روزنامہ جنگ
 
ایک مرتبہ نسیم حجازی کا ایک ناول پڑھا تھا "یوسف بن تاشفین" اس میں بتایا گیا تھا کہ اندلس کے مختلف شہروں کے حکمران آپس کی خانہ جنگی میں مصروف رہتے تھے اور ان کی آپسی جنگوں کی وجہ سے عوام پستے رہتے تھے۔ آج کل کا ریاستی منظر نامہ دیکھ کر وہی ناول یاد آجاتا ہے۔
 
نواز اور عمران سئے تو ہمارا واسطہ ہی نہیں۔ لیکن پیپلز پارٹی بدترین جماعت ہے۔۔۔ ان کو ووٹ دینے سے بہتر ہے کہ ٹرمپ کو ووٹ دے دیا جائے۔
 

زیک

مسافر
وہ وقت بھی آیا کہ محفل پر زرداری کی تقاریر کی لڑیاں بننے لگیں۔ معلوم نہیں بزرگوں نے اسے قیامت کی نشانی قرار دیا ہے یا نہیں
 
Top