محمدکامران اختر
محفلین
آج 11 مئی 2013 کا بہت بے چینی سے منتظر قوم کے ساتھ آج ہاتھ ہو چکا ہے۔ یہ مظلوم قوم جو ایک محفوظ اور بہتر مستقبل کی تلاش میں نکلی ہے۔مگر مجھے لگتا ہے کہ یہ الیکشن کسی بڑے سیاسی بحران کا سبب بن سکتا ہے۔
میڈیا کے مطابق کراچی میں بد نظمی اور دھاندلی کھلے عام ہو رہی ہے۔کراچی کی صورت حال تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ تاہم لاہور اور راولپنڈی کے مختلف حلقوں سے مجھے جو اطلاعات ملی ہیں، ان کے مطابق نہایت غفلت اور بد نظمی کا ماحول ہے۔ اور پولنگ کا عمل نہایت سست روی کا شکار ہے۔حتی کہ لاہور کے ایک حلقے میں تین مرتبہ بیلٹ پیپر ختم ہو گئے اور ایک مرتبہ تو کسی دوسرے حلقے کے بیلٹ پیپر پر ووٹ ڈلوئے گئے۔ کچھ سٹیشنز پر انگوٹھے کے نشانات لے لیے گئے ہیں مگر ووٹ نہ ڈالنے دیا گیا۔
کرچی سے جماعت اسلامی ، مہاجر قومی مومنٹ اور سنی اتحاد کونسل جبکہ جمہوری وطن پارٹی نے بلوچستان سے بائیکاٹ کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن نے الیکشن کے نتائج نہ ماننے کا اعلان کر دیا ہے۔
کیا قوم کو ایک اور زخم دینے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟÷