فنا بلند شہری قیامت چھپ کے بیٹھی ہے نقابِ روئے قاتل میں - فنا بلند شہری

اٹھا پردہ تو محشر بھی اٹھے گا دیدہِء دل میں
قیامت چھپ کے بیٹھی ہے نقابِ روئے قاتل میں

عیاں ہے دوںوں عارض پر یہ کیا تاثیر ہے تل میں
بھٹا رکھا ہے کیوں کافر مسلمانوں کی محفل میں

تم اپنے آپ کو رسوائی سے کیسے بچاؤ گے
اگر تصویر کھنچ آئی تمہاری چشمِ بسمل میں

وہی جوشِ جنوں اب تک وہی ہے عشق دنیا میں
وہی صحرا وہی مجنوں وہی لیلٰی ہے محمل میں

مجھے تم سے شکایت ہے نہ دنیا سے کوئی شکوہ
مری تقدیر لائی مجھ کو رسوائی کی منزل میں

سکوں کی جستجو میں اشک آ پہنچے ہیں پلکوں تک
پناہیں ڈھونڈتی ہے موج آغوشِ ساحل میں

قیامت ہو گئی کعبہ میں آئی یاد اس بت کی
فناؔ ہم بن گئے کافر خدا والوں کی محفل میں
فنا بلند شہری
 
آخری تدوین:
Top