محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
ہر بچھڑ جانے والا رشتہ ہمارے جسم میں موجود ایک احساس کو مردہ کر جاتا ہے۔ کچھ لوگ ہمارا یقین مار جاتے ہیں،کچھ پیار ،کچھ اعتماد اور کچھ ہماری خوشیاں ۔
آپ کا کس نے بلڈ پریشر بڑھا دیا؟پرانے زمانے میں لوگ دوسروں کی ہمت بڑھاتے تھے آج کل تو ہمت کوئی نہیں بڑھاتا البتہ بلڈ پریشر ضرور بڑھا دیتے ہیں۔
کبھی کبھی منہ بند کرنا بہت ضروری ہوجاتا ہے۔۔۔آپ کے الفاظ چابیوں کی مانند ہوتے ہیں ان کا استعمال لوگوں کے منہ بند کرنے کے لیے نہیں بلکہ انکے دل کھولنے کے لیے استعمال کریں۔
اس وقت چابیوں کے مانند الفاظ چھوڑ کر آگ برسانے والے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔کبھی کبھی منہ بند کرنا بہت ضروری ہوجاتا ہے۔۔۔
ضروری نہیں ۔۔۔ آپ تحمل سے بھی دوسرے بندے کو اس کی غلطی کا احساس دلوا سکتے ہیں ۔۔۔ بہترین اظہار خاموشی ہے مگر الفاظ بھی بہترین اثر رکھتے ہیں اگر بروقت اور اچھے استعمال کیے جائیں ۔۔اس وقت چابیوں کے مانند الفاظ چھوڑ کر آگ برسانے والے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔
جو بندے خاموشی کی زبان سمجھنے والے ہوتے ہیں ان کا منہ بند کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بلکہ ایسے لوگوں سے اکثر کچھ سننے کی خواہش رہتی ہے۔ضروری نہیں ۔۔۔ آپ تحمل سے بھی دوسرے بندے کو اس کی غلطی کا احساس دلوا سکتے ہیں ۔۔۔ بہترین اظہار خاموشی ہے مگر الفاظ بھی بہترین اثر رکھتے ہیں اگر بروقت اور اچھے استعمال کیے جائیں ۔۔