قیمتی زندگی کے معمولات کے لیے عام سی باتیں

احمد محمد

محفلین
احمد محمد بھائی آپ ذرا بتائیں کہ ہمارا املا ناقص سے ہے۔

بڑے بھیّا!
نادانستہ گستاخی کی معافی چاہتا ہوں۔ دراصل بات کچھ یوں ہے کہ میرا فون اکثر و بیشتر ہاتھ سے نکل کر زمین بوس ہوتا ہے تو شاید اس میں پیش کوئی تکنیکی خرابی کے باعث غلطی سرزد ہوئی ہو یا یہ قیاس بھی خارج ازامکان نہیں کہ میں نے ہی عدم توجہ میں پسندیدگی کی بجائے ناقص املا کا نشان منتخب کر دیا ہو۔

بھائی! غلطی سے کی ہوئی درجہ بندی رد کر دی ہے۔
 

محمد فہد

محفلین
کچھ ایسی صفائیاں (Explanations) بھی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے گند مزید بڑھ جاتا ہے

پہلے یہ بتائیں کہ آپ کونسی صفا ئیوں کی بات کر رہی ہیں :) اگر تو صفائیاں Explanations کی بات کر رہی ہیں تو اچھا یہی ہے کہ اگر کوئی غلط فہمی کا شکار ہو تو صفائی دے کر غلط فہمی دور کر دی جائے ۔ مگر مجھے لگتا ہے اس سے تعلق نہیں بنتے اگر کوئی آپ سے مخلص ہے تو اسے صفائی کی ضرورت نہیں اور کوئی مخلص نہیں تو کہاں تک صفائیاں دیتی رہیں گئی۔۔؟
 

محمد فہد

محفلین
خاموش رہا کرو یہ بھی صدقہ جاریہ ہے

خاموشی کمزوری نہیں

امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے پاس ایک شہزادہ آیا اور کہا کہ مجھے ایک حدیث کی سمجھ نہیں آئی تو مجھے سمجھادیجئے من صمت نجا کیسے ایک انسان خاموش رہا تو اس نے نجات پالی ۔۔؟
امام شافعی اس کو لے کر جنگل میں چلے گئے اور وہاں کافی ٹائم گزارنے کے بعد درخت سے ایک طوطے کی آواز آئی اور شکاری نے اس طوطے کا شکار کر لیا ۔۔

تو امام شافعی نے اس شہزادے کو کہا کہ سمجھ آئی تو اس نے کہا کہ میں نہیں سمجھا تو آپ نے اس کو کہا کہ جنگل بھی ہرا تھا اور طوطا بھی ہرا تھا اگر خاموش رہتا تو بچ جاتا لیکن جیسے ہی بولا تو شکاری نے اس کا شکار کیا
یہ بات میں یوٹوب پر سنی تھی کسی بیان میں

اس کا میرے پاس حوالہ موجود نہیں ہے ۔۔

لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ موقع وقت پر غیر مناسب بات نا کرنا بلکہ اس جگہ خاموشی ہی بہتر ہے کم گو ہونا اچھی بات ہے لیکن وقت پر بولنا اور محل بولنا انسان کی اچھی خوبیوں میں شمار ہوتا ہے اور بہت عقلمندی کی علامت ہے ۔
 
برداشت اچھی صفت ہے اگر وہ بےغیرتی نہ بن جائے ،صلح پسندی بہترین طریق ہے اگر وہ بزدلی میں تبدیل نہ ہو ، مصلحت سے کام لینا احسن ہے اگر وہ حق پوشی کا قالب اختیار نہ کرے ۔
 

احمد محمد

محفلین

احمد محمد

محفلین

آنکھیں مٹکانے سے لگتا ہے، آپ بھی اس ضیافت میں موجود تھے۔ :D

اور اس معاملہ کی وضاحت تو بڑے بھیا (محمد عدنان اکبری نقیبی) کریں گے، ہم نے تو محض ان کی نیکی اور بدی والی بات کو درست تسلیم کرتے ہوئے اس دن کے میزبان اور مہمانوں کی شناخت چاہی۔ :D
 

سید عمران

محفلین
آنکھیں مٹکانے سے لگتا ہے، آپ بھی اس ضیافت میں موجود تھے۔ :D

اور اس معاملہ کی وضاحت تو بڑے بھیا (محمد عدنان اکبری نقیبی) کریں گے، ہم نے تو محض ان کی نیکی اور بدی والی بات کو درست تسلیم کرتے ہوئے اس دن کے میزبان اور مہمانوں کی شناخت چاہی۔ :D
نیک اور بدی والی حکایت کا ضیافت سے زبردستی کا جوڑ کیسا؟؟؟
 

احمد محمد

محفلین
نیک اور بدی والی حکایت کا ضیافت سے زبردستی کا جوڑ کیسا؟؟؟

آپ نے عدنان بھائی کا یہ پیغام نہیں پڑھا؟

نیکی لاٹھی نہیں جس سے بدی کو ہانکا جاسکے نیکی میزبان ہے جو بدی کی ضیافت کر کے اسے راہ راست پر لاتی ہے ۔

جلی حروف کے تناظر میں از راہِ تفنّن عدنان بھائی سے پوچھا۔ امید ہے اب کسی حد تک واضع کرنے میں کامیاب ہو گیا ہوں گا۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
عرب کے ایک جاہلی شاعر نے کہا تها:
کوئی شخص ہر گز هم پر جہالت نہ کرے، ورنہ هم تمام جاہلوں سے بڑهہ کر اس کے اوپر جہالت کریں گے-

برائی کی یہ قسم ہر دور میں پائی جاتی رہی ہے- بیشتر لوگوں کا حال یہ هوتا ہے کہ ان کو چهیڑ دیجئے تو ان کے اندر کا شیطان جاگ اٹهتا ہے- اگر آپ نے ان کے اوپر کنکری پهینکی ہے تو وه چاہیں گے آپ کے اوپر پتهروں کی بارش کر کے آپ کو نیست نا بود کر ڈالیں-

ایسی دنیا میں زنده رہنے کا راز صرف ایک ہے- اور وه اعراض ہے- آپ صرف اعراض (اوائڈ) کرکے لوگوں کے شر اور جہالت سے بچ سکتے ہیں- اگر آپ اعراض نہ کریں تو پهر لوگوں کی شر اور جہالت سے بچنا بهی آپ کے لئے ممکن نہیں-

ڈائری، 29 مارچ 1984
مولانا وحیدالدین خان
 

رباب واسطی

محفلین
حس نثار میرے ناپسندیدہ ترین صحافیوں میں سے ایک ہے لیکن کیا خوب کہہ گیا

جیب میں مال ہو تو معافی بھی خریدی جا سکتی ہے
 
Top