قیمتی زندگی کے معمولات کے لیے عام سی باتیں

سحر کائنات

محفلین
محبت کبھی بوڑھی نہیں ہوتی ، احترام باہمی کے اصولوں پر قائم رشتے اسے ہمیشہ "جوان" رکھتے ہیں ۔

img.jpg
بے حد سچی بات
 

عدنان عمر

محفلین
‏بسا اوقات جلدی میں ہم گاڑی ایسی جگہ کھڑی کر جاتے ہیں جو دوسروں کے لیے پریشانی کا سبب بنتی ہے۔ ایسے میں دوسروں کو مشکل سے نکالنے کا نسخہ یہ ہےکہ ڈیش بورڈ پہ پرچے پر اپنا نمبر چھوڑ جائیں تاکہ آپ سے رابطہ ممکن ہو اور لوگ زحمت سے بچ سکیں۔
(منقول)
 

سحر کائنات

محفلین
زندگی کی اصل خوبصورتی بہت ہی چھوٹے چھوٹے لمحوں میں قید ہوتی ہے اس لئے ہر چھوٹی سے چھوٹی خوشی کا بھرپور لطف اٹھائیں۔
 
Top