قیمت انسان: 1 آتے کا تھیلا

فخرنوید

محفلین
1100718466-1.jpg

1100718466-2.gif
 

عثمان رضا

محفلین
دلوں کے حال خدا جانتا ہے ۔۔
حالات ضرور خراب ہیں مگر میرا نہیں خیال کہ اتنے خراب ہوں ۔واللہ تعالی اعلم
 
اس بچے اور طلحہ میں کیا فرق ہے ۔ آٹا تو ایک استعارہ ہے ان کی بے بسی کا اور ہماری بے حسی کا

دیکھئے بچے بکیں گے چند لقموں کے لیئے
یا خدایا رحم فرما ہم بہت ظالم ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 

علی فاروقی

محفلین
دلوں کے حال خدا جانتا ہے ۔۔
حالات ضرور خراب ہیں مگر میرا نہیں خیال کہ اتنے خراب ہوں ۔واللہ تعالی اعلم

میرے بھای حالات اس سے کہیں زیادہ خراب ہیں، میں خود کراچی میں ایسے لوگ دیکھ چکا ہوں، جو دو دو دن کے فاقے سے ہوتے ہیں، حالنکہ اس شہر میں کچھ خیراتی تنظیمیں سحر و افطار کا بندو بست بھی کر رہی ہیں، اور رمضان کے علاوہ دن میں دو وقت کھانا کھلانے کا بھی انتظام ہوتا ہے۔ لیکن وہ سفید پوش کیا کریں جنہوں نے کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا۔ یہ پہلا موقع ہے میری زندگی میں ، میں نے ایسے بھکاری دیکھے جنہیں بھیک تک مانگنے نہیں آتی۔
خونخوار سرمایہ دارانہ نظام نے انسانیت کو شیطانیت کی چوکھٹ پر پہنچا دیا ہے۔
 
کاش جتنی ہمیں عید کے دنوں میں نئے کپڑوں کی فکر ہے،اتنی نہیں تو تھوڑی سی ایسے لوگوں کی فکر بھی ہوتی.
جس شہر میں ایسے غریب لوگ ہیں، اسی شہر میں ایسے بھی ہیں جن کو رات بہر نیند اس لیے نہیں آتی کہ حد سے زیادہ کہا پی لیا ہے.
اللہ ہماری ہدایت کرے
فخر صاحب غریبوں کی یاد دلانے کا شکریہ
 

arifkarim

معطل
جمہوریت میں احتجاج کا کیا فائدہ؟ :whistle:
احتجاج بادشاہ وقت سے کیا جاتا تھا کیونکہ اسکے پاس ملک کی باگ دوڑ ہوتی تھی اور تمام خزانے بھی۔ ہمارے ملک کی باگ دوڑ تو غیر قوموں کے ہاتھ میں ہے اور ہمارے خزانے مختلف ایم پیز، ایم این ایز، بے شمار وزراء پر برابر تقسیم ہوئے ہیں۔ اسلئے ایک شخص کا احتجاج کوئی فائدہ نہ دے گا"
 

arifkarim

معطل
خونخوار سرمایہ دارانہ نظام نے انسانیت کو شیطانیت کی چوکھٹ پر پہنچا دیا ہے۔

ہاں تو یہ سب 1947 میں سوچنا تھا نا، کیا اس وقت کے پاکستانیوں میں ایک بھی اتنا دور شناس درویش نہ تھا جو آنے والے حالات کو بتلا سکتا؟! :hurryup:
 

عثمان رضا

محفلین
pakistan-demography.png

اس آبادی کے گراف کو دیکھیں اور کہیں کہ حالات ابھی اتنے خراب نہیں ہوئے!

جناب محترم آبادی ایک دن یا ایک سال میں نہیں بڑھی یہ تو مسلسل بڑھ رہی ہے غالبا جب سے دنیا وجود میں آئی ہے ۔

اور صرف آبادی کا بھی قصور نہیں‌۔

لیکن بحرحال اب بھی دل یہ نہیں مانتا کہ اتنے حالات خراب ہوں کہ ایک آٹے کے تھیلے کے ۔۔۔
 

arifkarim

معطل
جناب محترم آبادی ایک دن یا ایک سال میں نہیں بڑھی یہ تو مسلسل بڑھ رہی ہے غالبا جب سے دنیا وجود میں آئی ہے ۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد سے مسلسل بڑھ رہی ہے، اتنی زیادہ پہلے کبھی نہیں تھی :(
اسی حساب سے دنیا میں غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ ہر نئے بچے کا مطلب ہے غربت میں مزید اضافہ!
 
Top