تعارف كنوك كنوك..........!!!

m!k

محفلین
السلام عليكم
کیسی ھیں آپ سب لوگ
ھمارا نام۔۔۔محمد ابراھیم ھے
اور اور اور۔۔۔۔۔ھمے یہ فارم کافی پسند ایا۔۔۔۔مگر اردو لکھ نھیں پارھیے ھم
تو کچھ سمھج نھیں ارا کیا لکھیں ۔۔۔۔۔۔ :(
 

قیصرانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت ہمارے ساتھ اچھا گذرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید
کوشش کریں تو دو چار دنوں میں ہی اچھی خاصی اردو لکھنے لگیں گے۔ میرے ساتھ بھی ایسے ہی ہوا تھا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوش آمدید ابراہیم صاحب! تھوڑی سے کوشش کرنی پڑے گی اردو لکھنے کے لیے پھر خود ہی روانی آجائے گی -
 

تلمیذ

لائبریرین
محفل پر آپ کا خیر مقدم ہے !!

اردو میں ٹائپ کرنے کو ایک مسئلہ ہر گز نہ سمجھیں۔ آغاز میں ہم سب ایسے ہی تھے۔ آپ جتنی زیادہ مشق کریں گے، اردو لکھنا آپ کے لئے اتنا ہی آسان ہوتا چلا جإے گا۔
 
خوش آمدید محمد ابراہیم

فکر نہ کریں جیسے جیسے لکھتے جائیں گے رواں ہوتے جائیں گے۔

غالب کا یہ مصرع تو آپ نے سنا ہی ہوگا


رکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور​
 

حسن علوی

محفلین
محفل میں خوش آمدید ابراہیم صاحب۔
وہ کہتے ہیں نا کہ 'گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں'
آپ بھی انشاءاللہ ماہر ہو جائیں گے آہستہ آہستہ، ہماری نیک خواہشات آپکے ساتھ ہیں۔
 

m!k

محفلین
اپ سب کا بہت بہت شکریہ
ھمیں کافی خوشی ھوی
آپ سب کا جواب پڑھ کر۔۔۔۔۔۔۔ :)
اللہ آپ سب کو خوش رکھے آمین
 

الف عین

لائبریرین
شاکر اکثر یہی لکھتے ہیں جو میں یہ اندازہ کرتا ہوں کہ یہ پنجابی میں خوش آمدید ہے۔ میں غلط ہوں تو درست کر دیا جائے
 

m!k

محفلین
اچھا اگر ایسا ھی ھے تو ھم تو اردو میں ھی کھینگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کا بہت بہت شکریہ
 

بلال

محفلین
محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا
آپ تھوڑی سی مشق روزانہ کریں تو اردو لکھنا کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔۔۔ جب میں نے کمپیوٹر پر اردو لکھنی شروع کی تھی تو تب یہ حال تھا کہ ایک صفحہ پر سب الفاط لکھے اور ایک ایک کو تلاش کرتا پھر لکھتا۔۔۔ مشق کرتا رہا اور اللہ تعالٰی کے فضل سے بہت اچھی سپیڈ بن گئی۔۔۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ویسے تو جی آیاں نوں پنجابی کا آپ خوش آمدید ہی کہہ سکتے ہیں لیکن اسکا اگر اردو میں ترجمہ کیا جائے تو کافی دلچسپ ہوگا -
جی بمعنی دل (جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دن۔۔۔)
آیا نوں (جو آئے ان کے لیے)
یعنی ترجمہ ہوا "جو آئے ہیں ان کے لیے دیدہ و دل فرشِ راہ"
اور خسرو کا ایک فارسی شعر کا ایک حصہ بھی "جی آیا نوں" کا ترجمہ کہا جا سکتا ہے -
"دلِ من فدائے راہے"
 
Top