لائبریری سائٹ اپڈیٹ!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں آپ دوستوں کو اردو لائبریری سائٹ سے متعلق اہم اپڈیٹ سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ میرا مقصد اردو لائبریری سائٹ کا استعمال اس کے پڑھنے والوں اور اس پر مواد کی تدوین کرنے والوں دونوں کے لیے آسان بنانا ہے۔ میں نے حال ہی میں لائبریری سائٹ پر میڈیا وکی کا ورژن 1.9.3 سے 1.14 پر اپگریڈ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے میڈیا وکی کی مونوبُک تھیم کی ہی اردو کسٹمائزیشن کرنے کی بجائے اس پر مبنی دو تھیمز urduskin اور urduskinnastaleeq تشکیل دی ہیں۔ urduskin اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ پر مبنی تھیم ہے اور یہ لائبریری سائٹ کی ڈیفالٹ تھیم ہے۔ دوسری جانب urduskinnastaleeq جمیل نوری نستعلیق فونٹ پر مبنی تھیم ہے اور آپ اسے اپنی یوزر کی ترجیحات میں جا کر فعال کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

skin.gif


urduskinnastaleeq تھیم فعال ہونے کے بعد آپ کو لائبریری سائٹ ذیل کی تصویر کی طرح نوری نستعلیق فونٹ میں نظر آئے گی:


skin2.gif

واضح رہے کہ لائبریری سائٹ پر صرف لائبریری ٹیم کے وہ ارکان لاگ ان ہو سکتے ہیں جن کا اس سائٹ پر اکاؤنٹ موجود ہے۔ لائبریری ٹیم کے جن ارکان کا ابھی لائبریری سائٹ پر اکاؤنٹ موجود نہیں ہے، وہ مجھ سے اس سلسلے میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

اردو لائبریری سائٹ کی سب سے اہم اپڈیٹ اس پر وزی وگ ایڈیٹر کی فراہمی ہے۔ میڈیا وکی کے لیے وزی وگ ایف سی کے ایڈیٹر کی ایکسٹینشن دستیاب ہے جس کی بدولت میڈیا وکی پر کام کرنے کے لیے وکی مارک اپ سیکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ میں نے میڈیا وکی کی اس ایکسٹینشن میں اردو لکھنے کی سپورٹ مہیا کرکے اسے لائبریری سائٹ میں شامل کر دیا ہے۔ ذیل کی تصویر میں آپ لائبریری سائٹ پر وزی وگ ایڈیٹر کو رو بہ عمل دیکھ سکتے ہیں:

rte.gif

میں نے یہ سہولت ابھی تجرباتی طور پر شامل کی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ لائبریری ٹیم کے ارکان اس وزی وگ ایڈیٹر کو استعمال کرکے مجھے اپنے تجربات سے آگاہ کریں تاکہ اسے مزید بہتر بنانے پر کام کیا جا سکے۔
والسلام
 

arifkarim

معطل
شکریہ نبیل بھائی۔ کیا نستعلیق فانٹ کی تھیم میں لائبریری سائٹ کو دیکھنے کیلئے سائٹ کا اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے؟
اگر ممکن ہو تو کوئی ایسی تھیم میں تبدیلی کی سہولت مین صفحہ پر فراہم کر دی جائے، جو اکاؤنٹ کے جھنجھٹ سے آزاد ہو:
http://www.urdulibrary.org/
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
سدا خوش رہیں ۔ اللہ تعالی آپ کو تقسیم علم کے صلے میں بہتر اجر سے نوازے آمین
اگر کچھ وقت مل سکے تو براہ مہربانی اردو لائیبریری پر
میرا اکاؤنٹ بنا دیں ۔
یوزر نیم ۔۔ " نایاب"
بہت شکریہ
نایاب
 

نبیل

تکنیکی معاون
نایاب، جی لائبریری سائٹ آپ کا اکاؤنٹ‌ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ آپ کو اب تک اس کی تفصیلات پہنچ چکی ہوں گی۔ اگر کوئی مسئلہ پیش آئے تو مجھے بتائیں۔
 

نایاب

لائبریرین
نایاب، جی لائبریری سائٹ آپ کا اکاؤنٹ‌ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ آپ کو اب تک اس کی تفصیلات پہنچ چکی ہوں گی۔ اگر کوئی مسئلہ پیش آئے تو مجھے بتائیں۔

السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
جزاک اللہ
اور توجہ سے نوازنے کا بہت شکریہ ۔
سائن ان ہو کر پاس ورڈ بدل لیا ہے ۔
بہت شکریہ
کیا یہاں لایبریر ی سے متعلقہ فائلز اپلوڈ کر کے
دوسرے اراکین کے ساتھ ان کے لنک کیسے شیئر کئے جا سکتے ہیں ۔
نایاب
 

خرم

محفلین
السلام علیکم نبیل بھائی،
یہ لائبریری کا وکی سافٹ ویر مل سکتا ہے اور اسے انسٹال کرنے کے کیا مراحل ہوں گے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
خرم، لائبریری سائٹ پر میڈیا وکی ہی استعمال ہو رہا ہے۔ میڈیا وکی میں بائی ڈیفالٹ اس کا اردو ترجمہ بھی شامل ہے۔ میں نے اس میں مزید کچھ تبدیلیاں کی ہیں اور اس میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کیا ہے۔ میڈیا وکی کے حالیہ ورژن 1.15 کا اردو پیکج تقریباً تیار ہے۔ اسے میں انشاءاللہ چند روز میں ریلیز کر دوں گا۔
 
Top