لائبریری سیکشن میں الفاظ کی تعداد

شمشاد

لائبریرین
اراکین کو ایک مراسلہ لکھنے کی زیادہ سے زیادہ تعداد چار ہزار حروف ہے۔ جو کہ شاذ و نادر ہی کوئی ایسا مراسلہ ہو گا۔ اکثر مراسلے چند حروف پر مشتمل ہوتے ہیں۔ لیکن لائبیریری سیکشن میں جہاں کتابوں کے صفحے پوسٹ کیئے جاتے ہیں، وہاں پر میرے اکثر مراسلے چار ہزار حروف سے زیادہ کے ہوتے ہیں، جنہیں مجبوراً ایک سے زیادہ پوسٹوں میں پوسٹ کرنا پڑتا ہے۔

کیا ایسا ممکن ہے کہ صرف لائبریری سیکشن میں حروف کی تعداد بڑھائی جا سکے اور اگر ممکن ہو سکے تو اس کو "لا محدود" کر دیا جائے۔
 

زیک

مسافر
لامحدود تو ممکن نہیں ہے۔

کیا لائبریری سیکشن میں چار ہزار حروف ایک کتابی صفحہ فی پوسٹ کے لئے ناکافی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایک کتابی صفحہ نہیں، بعض اوقات مجھے 40 کتابی صفحے یا 40 سے بھی زیادہ، ایک ہی مراسلے میں پوسٹ کرنا ہوتے ہیں۔
 
تکنیکی اعتبار سے ایسی تبدیلی ممکن تو ہونی چاہیے، لیکن ڈیٹا بیس پرفارمینس اور تلاش وغیرہ پر اس کا منفی اثر ہوگا۔ ہم نے پہلے ہی اسے طے شدہ حد سے کہیں زیادہ بڑھا رکھا ہے۔ :) :) :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک کتابی صفحہ نہیں، بعض اوقات مجھے 40 کتابی صفحے یا 40 سے بھی زیادہ، ایک ہی مراسلے میں پوسٹ کرنا ہوتے ہیں۔

شمشاد بھائی، ایک حد سے زیادہ طوالت سے پیج کی لوڈنگ پر بھی فرق پڑ سکتا ہے۔ کیا پوسٹ کو دو مساوی حصوں میں تقسیم کرکے پوسٹ کرنا زیادہ بہتر حل نہیں ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا ہی کیا کرتا ہوں۔ کہ زیادہ سے زیادہ ایک وقت میں کتاب کے 20 یا 25 صفحے پوسٹ کر پاتا ہوں۔ اس سے زیادہ نہیں۔
بہرحال آپ سب حضرات کا شکریہ۔
 
Top