سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم
اردو محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر پیش کیے جانے والے سلسلوں میں سے ایک سلسلہ لائبریری پراجیکٹ پریزنٹیشن کا ہو گا ۔ یہ پوسٹ اسی سلسلے میں ہے فی الحال یہ ایک غیر رسمی پوسٹ ہے تاکہ اراکینِ محفل اگر اس سلسلے میں شمولیت اختیار کرنا چاہیں یا تجاویز دینا چاہیں تو ان کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے ۔
لائبریری پراجیکٹ پریزنٹیشن کن نکات پر مشتل ہو، اس حوالے سے ایک فہرست تشکیل دی گئی ہے اس فہرست کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے اسی ذیل میں آپ اراکین کی یہاں پر پیش کی جانے والی مفید تجاویز کو اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
لائبریری سیکشن میں اس دوران مختلف زمرہ جات میں زیر تکمیل عنوانات کو اپڈیٹ کیا جائے گا ۔ اس ذیل میں لائبریری اراکین کو مختلف ذمہ داریوں سے بذریعہ ایمیل / ذپ / فورم میٹنگ آگاہ کیا جاتا رہے گا ۔
لائبریری پریزنٹیشن کے موقع پر لائبریری میں نئے اراکین کی شمولیت کا نیا طریق کار بھی وضع کیا جا رہا ہے تا کہ جو اراکین لائبریری ٹیم میں بلا تاخیر شمولیت حاصل کرنا چاہیں وہ انتظار کی زحمت اٹھائے بغیر فوری طور پرلائبریری پراجیکٹ میں شامل ہو سکیں ۔
آپ تمام اراکینِ محفل جن زیر تکمیل سلسلوں کو ترجیحاً پہلے مکمل دیکھنا چاہیں ان کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں ۔
موجودہ لائبریری اراکین سے درخواست ہے کہ اس تھریڈ پر یا ذپ کے ذریعے لائبریری منتظمین کو اپنی دستیابی کے اوقات سے آگاہ کر دیں ۔
لائبریری پراجیکٹ پریزنٹیشن کے حوالے سے تفصیلات کی فہرست طویل ہے اس لیے میں اس پوسٹ کو یہاں مختصر کر رہی ہوں دیگر تفصیلات یہاں پیش کی جاتی رہیں گی ۔
لائبریری سیکشن میں صرف لائبریری اراکین پوسٹ کر سکتے ہیں تاہم موجودہ زمرہ میں اس تھریڈ پر تمام اراکین اردو محفل کو شرکت کی دعوت ہے ، آپ تمام اراکین اپنی تجاویز یہاں پیش کر سکتے ہیں ۔
آپ سب کے تعاون کا بہت شکریہ