لاحقہ "آور" سے بننے والے الفاظ

الف نظامی

لائبریرین
ایسے الفاظ کی فہرست جن کے آخر میں لاحقہ "آور" آتا ہے

بار آور
بر آور
ثمر آور
حملہ آور
خمار آور
خندہ آور
خواب آور
خون آور
دست آور
رقص آور
زباں آور
زبان آور
زور آور
شہرہ آور
عمل آور
قد آور
کف آور
کیف آور
متلی آور
نام آور
نشاط آور
نشہ آور
 

عدنان عمر

محفلین
یہ "آور" بہت بار آور لاحقہ لگ رہا ہے۔
میری رائے میں اس لاحقے کی مدد سے نئی تراکیب وضع کی جاسکتی ہیں، مثلاً:
خوف آور (خوف پیدا کرنے والا)
بھوک آور (بھوک لگانے والی/ والا)
قبض آور (دست آور کا الٹ)
 
Top