لاسک سرجری / آپریشن کے بارے میں معلومات درکار ہیں

dxbgraphics

محفلین
السلام علیکم۔
اسلام آباد ، پنڈی اور لاہور کے ان دوستوں سے معلومات درکار ہیں جن کے دوست احباب وغیرہ عینک سے نجات کے لئے لاسک آپریشن کروایا ہو۔
مجھے درج ذیل معلومات چاہیئں۔
1۔ لاسک آپریشن کتنے فیصد کامیاب ہے۔
2۔ اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ ؟؟ جو کہ کچھ عرصہ بعد یا کئی سالوں بعد ممکن ہوں
3۔ اس کا خرچہ ۔ وقت۔ اور مستند ہسپتال یا پرائیویٹ ڈاکٹر کے ایڈریس وغیرہ۔

اگر آپ کے اردگرد کسی دوست احبات وغیرہ نے یہ آپریشن کروایا ہو تو ان کا تجربہ ضرور شیئر کریں۔

میں وے کیشن پر لاسک سرجری یا آپریشن کے بارے میں سوچ رہا ہوں
 

mfdarvesh

محفلین
صدیق بھائی میرے خیال میں اس کو Refractive Surgery بھی کہتے ہیں (میرے خیال میں)
ہر مشہور آنکھوں کے ہسپتال میں موجود ہے، میرے دوست نے کروایا تھا تین سال ہو چکے ہیں، نظر چار سے زیادہ تھی دور کی، بلکل ٹھیک ہے، اس وقت 35000 روپے میں سب ہو گیا تھا، امانت آئی ہاسپٹل پنڈی سے کروایا تھا
یہ دور کے لیے کامیاب ہے، میرے دوست کے بقول یہ ٹھیک ہے وہ کہتا ہے کہ کبھی کبھی بہت تیز دھوپ میں اس کو دھوپ والا چشمہ لگانا پڑتا ہے اس کے علادہ کچھ سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے
 

dxbgraphics

محفلین
بالآخر پچھلے مہینے 12 ستمبر کو لاسک سرجری کر ہی ڈالی۔ دو سال سے وے کیشن میں بہت کوشش کی لیکن وقت نہیں ملا۔
دبئی میں ہی ایک نامور کلینک سے آن لائن پیکج ملا 14 ہزار درہم کی بجائے 8 ہزار درہم میں ڈیل مل گئی سو کروالی
 

قیصرانی

لائبریرین
پیکج کی بکنگ کرانے سے قبل چیک اپ کرا لیں کہ کیا یہ آپریشن آپ کے لئے مناسب بھی ہے یا نہیں۔ اگر آپ کی دور اور نزدیک دونوں نظریں کمزور ہوں یا پھر آنکھ کے پٹھے اور اعصاب کمزور ہوں تو بھی آپریشن کا فائدہ کم ہی ہوگا
 

dxbgraphics

محفلین
قیصرانی بھائی اپریشن ڈیڑھ مہینے قبل ہی کروالیا ہے۔ الحمد اللہ اب عینک کے بغیر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
البتہ پاکستان سے چار گنا زیادہ مہنگا پڑا لیکن ایک سال تک فالو اپ کے پیش نظر ادھر کرنا پڑا۔ پاکستان سال میں چار بار جانے کے لئے بھی کم از کم چھ ہزار درہم کےٹکٹ کے خرچے بھی آنے تھے۔ اور جتنی دفعہ جاتا اتنی تنخواہ سے بھی محروم ہونا پڑتا
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی اپریشن ڈیڑھ مہینے قبل ہی کروالیا ہے۔ الحمد اللہ اب عینک کے بغیر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
البتہ پاکستان سے چار گنا زیادہ مہنگا پڑا لیکن ایک سال تک فالو اپ کے پیش نظر ادھر کرنا پڑا۔ پاکستان سال میں چار بار جانے کے لئے بھی کم از کم چھ ہزار درہم کےٹکٹ کے خرچے بھی آنے تھے۔ اور جتنی دفعہ جاتا اتنی تنخواہ سے بھی محروم ہونا پڑتا
چلئے اچھا ہے کہ آپریشن بخیر ہوا اور سب کچھ ٹھیک ہے :)
 
Top