لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی خوفناک ترین آگ

الف نظامی

لائبریرین
امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی خوفناک ترین آگ لگی جسے اب امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی تاریخ میں اس آگ کو سب سے مہنگی آفت قرار دیا جا رہا ہے جس میں آگ سے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 150 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائر حکام کا کہنا ہے کہ 6 ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں تباہ ہو چکے جبکہ 4 سے 5 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے، آتشزدگی کے باعث انشورنس انڈسٹری کو تقریباً 8 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہواہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق منگل سے لگی آگ نے 36 ہزار ایکڑ سے زائد رقبےکو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس وقت جنگلات میں 5 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جبکہ آسٹریلین حکام نے لاس اینجلس حکام کو مدد کی پیشکش کی ہے۔

امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو چکی ہے اوراس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

دوسری جانب صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ لاس اینجلس میں آگ سے تباہی پر 6 ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھائیں گے۔
 
یہ واقعی ایک افسوسناک اور تباہ کن واقعہ ہے۔ متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے لیے دعاگو ہوں، اور امید ہے کہ جلد از جلد حالات بہتر ہوں گے۔
 
علی وقار

محفلین
افسوس ناک۔

اس سے قبل کئی مرتبہ اس سے بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ لگ چکی ہے مگر اس آگ سے شاید انسانی آبادی کے نقصانات بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔
 
یہ آگ اللہ کا عذاب ہے یا نہیں یہ غیبی خبر ہے ۔ اور وحی کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے ۔ بحیثیت انسان ہمیں کسی بھی معصوم انسانی جان و مال کے ضیاع پر بھی ویسا ہی دکھ ہونا چاہیئے جیسا فلسطین کے معصوم لوگوں کے جان و مال پر دکھ ہوتا ہے ۔ انسان ہونے میں ایک فلسطینی اور ایک امریکی یا کسی اسرائیلی کی جان و مال میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ ہمیں انسان ہی رہنا ہے ۔ نہ ہم فرشتے ہیں نہ کچھ اور
 
سب سے پہلے ہم انسان ہیں اُس کے بعد ہم مسلمان اور دوسرے مذاہب میں بٹتے گئے ہیں ۔
ویسے بھی جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی" (القرآن: سورة المائدہ - آیت 32)
اِس آیت کو مدِنظر رکھا جائے تو اللہ پاک نے بھی قرآن میں انسان کو بچانے پر توجہ دلائی ہے ۔کوئی فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ظلم کرے گا تو اللہ پاک حساب لینے کے لئے کافی ہے ۔
لیکن میں اب بھی اِس بات پر اتفاق کرتاہوں کہ ہمارے علماء اِس بارے میں اپنی درست رائے دے سکتے ہیں۔
 
Top