لاس ویگاس میں الیکٹرانکس شو

امریکہ کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی تجارتی میلہ لاس ویگاس میں منعقد ہوا۔ جہاں پر جدید آلات نمائش کے لیے رکھے گئے۔ ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ لاکھ افراد نے یہ نمائش دیکھی۔ صحافیوں کو نمائش کے آغاز سے قبل ہی چوراسی انچ کے اس کمپیوٹر ٹیبلٹ سمیت دیگر آلات کے جائزے کا موقع ملا

130108101937_afp_touchtable.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
اس مرتبہ تجارتی نمائش میں سب سے زیادہ زور الٹرا ایچ ڈی ایل ای ڈی ٹی وی پر رہا۔ ایل جی کے اس چوراسی انچ کے ٹی وی کی قیمت بیس ہزار ڈالر ہے

130108102033_reuters_ledtv.jpg
 
موبائل فون اور اس سے متعلقہ سامان اس نمائش کا اہم حصہ تھے۔ اس مرتبہ جہاں پانی میں بھی کام کرنے والا موبائل فون متعارف کروایا گیا وہیں ننانوے ڈالر قیمت والا ایسا موبائل بھی متعارف کرایا گیا جو ڈبل اے بیٹری سیل پر چلتا ہے

130108101944_getty_phones766.jpg
 
میٹرکس آڈیو نے یہ جیبی سپیکر نمائش میں پیش کیے۔ پچاس ڈالر فی کس قیمت والے یہ سپیکر آن لائن دستیاب ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کے سب سے مختصر تین واٹ کے سپیکر ہیں۔ یہ حجم میں گالف کی گیند سے کچھ چھوٹے ہیں

130108101940_getty_cubespeaker.jpg
 
اس عینک میں کیمرہ اور وائی فائی دونوں موجود ہیں۔ اس کی قیمت چار سو ڈالر ہے اور اس میں نہ صرف جی پی ایس کی سہولت ہے بلکہ اسے سمارٹ فون ایپلیکیشن کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہ عینکیں سنو بورڈنگ جیسے کھیلوں میں استعمال ہوں گی

130108101942_getty_goggles.jpg
 
ریگے موسیقار باب مارلے کے بیٹے روہن مارلے نے تجارتی میلے میں ہاؤس آف مارلے کے آٹھ سو ڈالر مالیت کے سپیکر سسٹم کی رونمائی کی

130108101946_getty_speaker.jpg
 
اس نمائش میں ایورسینس برقی تھرموسٹیٹ بھی پیش کیا گیا۔ اس تھرموسٹیٹ کو سمارٹ فون کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے

130108101949_getty_thermostat.jpg
 
یہ برقی کانٹا آپ کے کھانا کھانے کی رفتار پر نظر رکھتا ہے اور آئندہ موسمِ گرما میں سو ڈالر کے عوض دستیاب ہوگا۔ اس کانٹے میں موجود نظام نہ صرف کھانے کی مقدار اور کھانے والے کی رفتار پر نظر رکھتا ہے بلکہ تیزی سے کھانا کھانے والوں کو تھرتھراہٹ اور روشنیوں کی مدد سے متنبہ بھی کرتا ہے

130108101953_reuters_fork.jpg
 
یہ بارہ بٹنوں والا جیلا جی ایکس گیمنگ ماؤس ہے۔ جینیئس کمپنی کی جانب سے تیار کردہ یہ ماؤس ایک سیکنڈ میں 72 میکرو کیز فی بٹن ریکارڈ کر سکتا ہے اور اس کی قیمت ننانوے ڈالر ہے

130108101955_reuters_gamingmouse.jpg
 
ویمو لائٹ سوئچ نامی یہ سوئچ بیلکن کمپنی کی پیشکش ہے اور اسے سمارٹ فون یا ٹیبلٹ کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ انچاس ڈالر مالیت کا یہ سوئچ بھی رواں سال موسمِ گرما میں دستیاب ہوگا

130108102036_reuters_lightswitch.jpg
 
ایگو کا یہ ویڈیو کیمرہ ایک ایسا فل ایچ ڈی کیمرہ ہے جس میں وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اس کی تصاویر کو کسی سمارٹ فون یا ٹیبلٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کی قیمت 179 ڈالر ہے

130108102038_reuters_videocamera.jpg
 
نمائش میں باتیں کرنے اور گانے والے دانت صاف کرنے کے برش بھی رکھے گئے تھے۔ جنہیں مشہور بینڈز اور کارٹون کرداروں سے منسوب کیا گیا ہے۔

130108101935_afp_toothbrush.jpg
 
شیورلیٹ کار کا مائی لنک نظام بھی اس نمائش میں پیش کیا گیا۔۔ یہ نظام نہ صرف ایپل اور اینڈرائڈ آلات کی متعدد ایپلیکیشنز چلاتا ہے بلکہ سری کمانڈ سافٹ ویئر سے بھی مطابقت رکھتا ہے

130108101951_reuters_carlink.jpg
 
Top