نور جہاں لال مری پت رکھيو / دما دم مست قلندر ۔ نور جہاں

فاتح

لائبریرین
ہو لال مری پت رکھيو بھلا جھولے لالن
سب سے پہلے یہ گیت ملکۂ ترنم نور جہاں سے نذیر علی نے فلم "دلاں دے سودے" کے لیے 1969 میں گوایا اور اسے اسی فلم میں دو مرتبہ شامل کیا گیا۔ اس کی بے پناہ مقبولیت کے بعد اسے بنگالی گلوکارہ رونا لیلیٰ نے بھی گایا اور اسے بھی بہت شہرت ملی۔ اس کے بعد شاید ہی ایسا کوئی فنکار بچا ہو جس نے صوفی کلام گایا ہو مگر یہ گیت نہ گایا ہو۔ ان میں عابدہ پروین، نصرت فتح علی خان، صابری برادران، شازیہ خشک اور ریشماں سرِ فہرست ہیں۔​
سیہون میں لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقعوں پر عابدہ پروین، شازیہ خشک اور دیگر کئی مقامی فنکاروں سے دھمال کے ساتھ اسے سننے کا اتفاق مجھے بھی ہوا ہے۔​


گلوکارہ: نور جہاں
موسیقار: نذیر علی
فلم: دلاں دے سودے
سال: 1969
اداکارہ: فردوس


ہو لال مری، پت رکھيو بھلا، جھولے لالن​
سندھڑی دا، سيہون دا، شہباز قلندر​
دما دم مست قلندر، سخی شہباز قلندر​
علی دم دم دے اندر​
پیرا وے تیرا پیر سب دا ولی اے​
لقب اسد اللہ اے، نام علی اے​
نامِ علی! بیڑا پار لگا، جھولے لالن!​
سندھڑی دا، سيہون دا، شہباز قلندر​
دما دم مست قلندر، سخی شہباز قلندر​
علی دم دم دے اندر​
شاہِ نجف نے توہے انگ لگایا​
مشکل کشائی والا رنگ لگایا​
نامِ علی! موہے بھاگ جگا، جھولے لالن!​
سندھڑی دا، سيہون دا، شہباز قلندر​
دما دم مست قلندر، سخی شہباز قلندر​
علی دم دم دے اندر​
روزے تے آئی تیرے بن کے سوالی​
دل کی مرادیں مانگوں، تھام کے جالی​
نامِ علی! میری سن لے صدا، جھولے لالن!​
سندھڑی دا، سيہون دا، شہباز قلندر​
دما دم مست قلندر، سخی شہباز قلندر​
علی دم دم دے اندر​
میں دکھیاری مردی جاواں​
نظر کرو تے سڑدی جاواں​
کوئی نئیں میرا، تیرے سوا، جھولے لالن​
سندھڑی دا، سيہون دا، شہباز قلندر​
دما دم مست قلندر، سخی شہباز قلندر​
علی دم دم دے اندر​
 

خوشی

محفلین
مجھے ذاتی طور پہ نور جہاں کی آواز میں پسند ھے جانے مجھے کیوں لگتا ھے اس جیسا کوئی نہیں‌گا پایا

شکریہ اس شئیرنگ کا فاتح جی
 

فاتح

لائبریرین
مجھے ذاتی طور پہ نور جہاں کی آواز میں پسند ھے جانے مجھے کیوں لگتا ھے اس جیسا کوئی نہیں‌گا پایا

شکریہ اس شئیرنگ کا فاتح جی
پذیرائی کا شکریہ!
درست کہا کہ نور جہاں کی آواز میں ہی زیادہ بھلا لگتا ہے یہ گیت اور یوں بھی اس کے بعد جس کسی نے گایا اس نے اپنی اپنی ضروریات کے مطابق پیر صاحب کی jd (جاب ڈسکرپشن) میں اضافہ ہی کیا ہے مثلاً کسی نے پیر صاحب کی ذمہ داریوں میں ماؤں کو بچڑے دینا شامل کر دیا تو کسی نے بہنوں کے ویر ملانے کا فریضہ بھی انھی کے ذمے لگا دیا۔;)
 

خوشی

محفلین
شکر کریں کسی منچلے کے ہاتھ نہیں لگ گیا یہ گیت ورنہ جانے کون سے ذمہ داری دے دیتا وہ پیر صاحب کو
 

فاتح

لائبریرین
شکر کریں کسی منچلے کے ہاتھ نہیں لگ گیا یہ گیت ورنہ جانے کون سے ذمہ داری دے دیتا وہ پیر صاحب کو
ارے کافی 'منچلوں' کے ہاتھ لگا اور انھوں نے وہ حال کیا ہے اس کا کہ کم از کم محفل تو متحمل نہیں ہو سکتی ان احوال کو سہارنے کی۔ ہاں یو ٹیوب کا دامن کافی وسیع ہے۔:grin:
بے حد دکھ ہوتا ہے ایسی چیزیں ایک صوفی بزرگ سے منسلک کر دی گئی ہیں اور خصوصاً ایسے صوفیا کے عرس کے موقعوں پر جو میلے لگتے ہیں وہاں کا حال بھی نا قابلِ بیان ہے۔:mad:
 

خوشی

محفلین
یہ آپ سب مجھے نیا ممبر سمجھ کے گپ شپ میں لگا دیتے ھیں نبیل جی کا غصہ کیوں بھول جاتے ھیں:)
 

خوشی

محفلین
اچھا اس کا مطلب ھے ہماری بچت ہو گئی میں تو وہں ہی با اخلاق

ویسے ایسے کلام کی پیروڈی واقعی بڑی نامناسب بات ھے
 

فاتح

لائبریرین
اچھا اس کا مطلب ھے ہماری بچت ہو گئی میں تو وہں ہی با اخلاق

ویسے ایسے کلام کی پیروڈی واقعی بڑی نامناسب بات ھے
پیروڈی نہیں بلکہ ایک تو اس میں بے انتہا اضافے کیے گئے ہیں اور دوسری زیادہ قابلِ اعتراض بات یہ ہے کہ انتہائی لچر اور گھٹیا انداز میں پیش کیا جاتا ہے اسے۔
یوں بھی اپنی اصلی حالت میں بھی کافی شرک بھرا ہوا ہے اس میں پہلے سے مگر نہ تو میں کوئی مولوی ہوں اور نہ ہی یہ کوئی مذہب کا زمرہ جس میں ایسے اعتراضات کی گنجائش ہو۔:grin: ہم تو محض اچھی موسیقی کی بات کر رہے ہیں۔
 
Top