لال مسجد - اب کیا ہوگا

محمد وارث

لائبریرین
لال مسجد اور اسکے ملحقہ مدارس پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی گورنمنٹ کا قبضہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس قضیے میں کتنی قیمتی جانیں تلف ہوئیں، مستقلِ قریب میں شاید انکی صحیح تعداد ہمارے علم میں نہ آسکے۔

مرحوم عبدالرشید غازی نے فائنل آپریشن شروع ہونے سے چند دن پہلے کہا تھا کہ اگر انکو ہلاک کیا گیا تو اسلام آباد کو بغداد بنا دیا جائے گا۔

یہاں پر بات چیت کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس قضیے کے aftermaths کیا ہونگے۔

کیا ملک میں دہشت گردی بڑھ جائے گی۔
کیا فوجیوں پر خود کش حملے بڑھ جائیں گے۔
کیا غازی مرحوم کی بات کی کوئی اہمیت ہے۔
اپوزیشن اس کیس کو کسطرح "کیش" کروانے کی کوشش کرے گی۔
اگلے عام انتخابات میں کیا یہ واقعہ ایک ایشو بنے گا۔
کیا ہمارے حکمران اپنی کرسی ہی بچائیں گے، یا مستقبل میں قیمتی جانوں کو اسطرح ضائع ہونے سے بچانے کیلیے ٹھوس عملی اقدام بھی کریں گے۔

یہ اور ان سے ملتے جلتے سوالات یقینا بہت سارے ذہنوں میں پیدا ہورہے ہونگے، اپنی آراء سے مطلع کیجیے۔
 

ساجداقبال

محفلین
وارث‌بھائی یہ بات تو طے تھی کہ اس کا رد عمل ضرور آئیگا. اور وہی ہوا تادم تحریر سو سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں.
 

ابوشامل

محفلین
1100223786-2.gif
 

محمد وارث

لائبریرین
کیا کوئی جہادی بتانا پسند کرے گا، کہ جو فوجی ہلاک ہو رہے ہیں، کیا وہ کسی کے بیٹے نہیں ہیں، کیا وہ کسی کے بھائی نہیں ہیں، کیا ان کے بچے نہیں ہیں۔ لال مسجد کی اموات پر زار و قطار رونے والے، سنگ دل کیسے ہوگئے ہیں؟

ان کو مار کر کونسا "جہاد" رچایا جا رہا ہے، اور اگر یہ ہماری معلون حکومت کے عمل میں ردِ عمل ہے تو پھر مان لیں کہ یہ "جنگ" ہو رہی ہے نا کہ جہاد۔ خدا را اسلام اور جہاد کو بدنام مت کریں۔

پاکستانیوں کی زندگی تو جرنیلوں، انکے بُوٹ چاٹنے والے سیاستدانوں اور یہی کام "جہادِ افغانستان" کے دوران کرنے والے، جہادیوں نے تباہ کر کے رکھ دی ہے۔

تفو بر تو اے چرخ تفو
 
Top