عثمان
محفلین
کیا آپ کو یاد ہے اسلام کے نام پر جہاد کے لئے ان لوگوں کو اسلحہ کس نے دیا تھا ؟ اسٹیبلشمنٹ نے دیا اور آئی ایس آئی سے ان لوگوں کے رابطے تھے۔
قتل و غارت کا آغاز مشرف کی طرف سے ہوا لال مسجد میں، یہ بات تاریخی طور پر درست ہے۔
اگر ان لوگوں کو گرفتار کرنا ضروری تھا۔ (ریاست کو چیلنج کرنے والے باغی ہوتے ہیں یہ بات بالکل درست ہے اور ایسے لوگوں کی سرکوبی بھی ضروری ہے۔ )
لیکن جس طریقے سے یہ سارا کام ہوا ، سارا آپریشن غلط طریقے سے ہینڈل کیا گیا۔
سب سے پہلے لال مسجد والوں کی بغاوت کا اخلاقی جواز ختم کیا جاتا۔ وہ ایسے کہ شمیم اینڈ کمپنی کو گرفتار کیا جاتا۔
فحش سی ڈیز وغیرہ کا کاروبار ختم کیا جاتا ۔ اس کے علاوہ جو فحاشی کے الزامات وہ لوگ لگا رہے تھے اور مساجد کی بات کر رہے تھے اس کا سدباب کیا جاتا۔
ساری بات عوام کے سامنے رکھی جاتی پھر انکو موقع دیا جاتا کہ باغیانہ رویہ ترک کرو اور خود کو قانون و ریاست کے حوالے کرو۔
لیکن ہوا کیا؟
آپریشن کے بعد بھی جو الزامات وہ لگا رہے تھے اس کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔
جو خبریں قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں مہینوں آتی رہیں ان سے صرف نظر کر کے آپ مفروضات کو حقائق قرار دینا چاہتے ہیں۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار برقع پوش عورتوں کے ڈنڈہ باز گروہ اور سینکڑوں مولوی خودکار ہتھیاروں اور گیس ماسکوں سے لیس سڑکوں پر دنداناتے دیکھے گئے۔یہاں اخبارات میں یہ شرمناک تصاویر چھپتی رہیں۔
اسلام آباد کی لائبریری پر قبضہ ، چینیوں کا اغوا ، اسلام آباد کے بازاروں میں غنڈوں کی دہشت گردی۔ غازی عبدالرشید خود بیان دے چکا تھا کہ جامعہ حفصہ پر پولیس چھاپے کے دوران وہاں اس کے غنڈوں نے پولیس کو زدکوب کیا۔ یہ تو ابتدا تھی۔ ڈھٹائی یہاں تک پہنچی کہ فوج اور پولیس پر گولیاں برسانے لگے۔ فوج کے ایک لفٹنیٹ کرنل سمیت بارہ پندرہ فوجی شبرات کے پٹاخوں سے نہیں شہید ہوئے تھے۔ فوج نے کئی دن محاصرہ کیے رکھا۔ کوئی ڈیڑھ ہزار غنڈے ہتھیار پھینک کر پانچ ہزار وصول کرنے کا وعدہ لے کر بنا کسی فرد جرم اور مقدمے کے اپنے بورے بسترے تھامے اپنے علاقوں کو چل دیے۔ بدمعاشوں کے ساتھ ایسی نرمی شائد پاکستان ہی میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ لیفٹنٹ کرنل کی شہادت کے بعد آپریشن میں تیزی آئی۔ اور فوج بوبی ٹریپس صاف کرتے بقیہ ہتھیار نہ ڈالنے والے دہشت گردوں کا صفایا کرنے آگے بڑھی۔
درحقیقت دہشت گردوں کو ضرورت سے زیادہ نرمی اور ڈھیل دی گئی۔ اور آپ کو کیا چاہیے تھا ؟
باقی سی ڈیز اور فحاشی جیسے مصنوعی اعتراض تراش کر کیا آپ طالبان کی بھی حمایت کریں گے ؟