لاٹری

عاطف بٹ

محفلین
شوہر: اگر میری لاٹری لگ گئی تو تم کیا کرو گی؟
بیوی: میں آدھے پیسے لے کے ہمیشہ کے لئے میکے چلی جاؤں گی۔
شوہر: پانچ سو کی لگی ہے۔ ایہہ لے پھڑ ڈھائی سو تے جتی پا چھیتی، شاواشے۔۔۔
 

ساجد

محفلین
شوہر: اگر میری لاٹری لگ گئی تو تم کیا کرو گی؟
بیوی: میں آدھے پیسے لے کے ہمیشہ کے لئے میکے چلی جاؤں گی۔
شوہر: پانچ سو کی لگی ہے۔ ایہہ لے پھڑ ڈھائی سو تے جتی پا چھیتی، شاواشے۔۔۔
تے 500 سُن کے اونہے جتی لاہ لئی ہونی اے :)
 

شمشاد

لائبریرین
بیٹا صبح سائیکل پر اسکول گیا تھا لیکن ایک بڑھیا اور مہنگی کار میں واپس آیا۔

ماں باپ دیکھ کر حیران ہونے کے ساتھ ساتھ پریشان بھی ہوئے۔

ماں نے پوچھا "یہ کار کس کی ہے؟"

بیٹا "یہ کار میری ہے اور میں نے یہ 500 روپے میں خریدی ہے۔"

باپ غصے سے بولا "تم جھوٹ بولتے ہو۔ 500 روپے میں تو اس کا ایک ٹائر بھی نہیں آتا۔ کس بیوقوف نے یہ کار تمہیں 500 روپے میں فروخت کی ہے؟"

بیٹا "آپ میرے ساتھ چلیں اور پوچھ لیں، وہ جو کونے پر بڑا سا بنگلہ ہے، اُس آنٹی نے یہ کار مجھے 500 روپے میں فروخت کی ہے۔"

بیٹا اپنے ماں باپ کو اسی کار میں لیکر آنٹی کے بنگلے پر گیا۔

باپ "کیا آپ نے یہ کار میرے بیٹے کو صرف 500 روپے میں فروخت کی ہے؟"

آنٹی "جی ہاں۔ صبح جب یہ اپنی سائیکل پر اسکول جا رہا تھا تو میں نے اسے بلا کر پوچھا، کیا تم یہ کار 500 روپے میں خریدنے کو تیار ہو۔ اس کے ہاں کہنے پر میں نے یہ کار اسے 500 روپے میں بیچ دی۔"

باپ "لیکن آپ نے اتنی مہنگی کار صرف 500 روپے میں کیوں بیچی؟"

آنٹی "بات یہ ہے کہ آج صبح ہی مجھے اپنے شوہر کا پیغام ملا تھا کہ میں اپنی سیکریٹری کے ساتھ ملک سے باہر جا رہا ہوں اور واپس نہیں آؤں گا۔ تم میری کار بیچ کر رقم میرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دو۔ تو میں نے اس کی کار بیچ کر رقم اس کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی ہے۔"
 
Top