جاسم محمد
محفلین
لاپتا فوجی طیارہ خلائی مخلوق لے گئی، بھارتی میڈیا ایک اور مضحکہ خیز دعویٰ
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
اس سے قبل طیارے کا ملبہ ملنے کا دعویٰ بھی کیا تھا تاہم وہ کچرے کا ڈھیر نکلا۔ فوٹو : فائل
نئی دلی: بھارتی میڈیا نے ایک اور نیا چٹکلہ چھوڑا ہے کہ چین کی سرحد کے نزدیک لاپتا ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے کو خلائی مخلوق اڑن طشتری کے ذریعے اپنے ہمراہ لے گئی۔
بھارتی میڈیا نے ایک نہایت حساس اور سنجیدہ معاملے کو اپنی ہیجان انگیزی اور غیر منطقی رپورٹنگ کے ذریعے مضحکہ خیز بنادیا، ایک علاقائی چینل کا دعویٰ ہے کہ اروناچل میں لاپتا ہونے والے طیارے کو خلائی مخلوق اپنے ہمراہ لے گئی۔
علاقائی چینل نے انکشاف کیا کہ لاپتا طیارے کی تلاش میں ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کے سرچ آپریشن کی ناکامی، سٹیلائٹ کے بھی کار آمد نہ ہونے اور دیگر کی گئی کاوشوں کے بے نتیجہ ہونے کا مطلب ہے کہ طیارے کو خلائی مخلوق لے گئی۔
قبل ازیں 4 جون کو بھارتی لاپتا لڑاکا طیارے کے ملبے کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کو مل جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم جب ملبے کے نزدیک پہنچا گیا تو وہ جہاز کا ملبہ نہیں بلکہ کچرے کا ڈھیرتھا۔
واضح رہے کہ 3 جون کو بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ AN-32 چین کی سرحد کے قریب لاپتا ہوگیا تھا جس پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں تاحال کامیابی نصیب نہیں ہوسکی، جہاز میں ایک ونگ کمانڈر، 4 فلائٹ لیفٹیننٹ، ایک اسکواڈرن لیڈر اور 7 ایئرمین سوار تھے۔