لاگ ان

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم

معاملہ کچھ یوں ہے کہ میں لاگ ان تو صحیح ہو رہا ہوں لیکن محفل کے پہلے صفحے تک نہیں پہنچ پا رہا، پیغام ملتا ہے "محمد وارث آپ کو اس صفحہ پر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، اور پھر کچھ نیچے اسباب آ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

باقی سب کچھ ٹھیک ہے، اسی لیے یہ پیغام لکھ پا رہا ہوں، برائے مہربانی دیکھیے گا۔

شکریہ
 
فاتح

لائبریرین
وارث صاحب! سببِ ثانی (شاید آپ کسی ممبر کو تنگ کررہے ہیں) و ثالث (کیا آپ ناظم یا کسی VIP ممبر کے کام میں دخل اندازی کررہے ہیں) کے متعلق کیا خیال ہے؟ ;)

نبیل صاحب! مجھے بھی یہی مسئلہ درپیش ہے۔
اس کے علاوہ "فہرستِ ارکان" میں بھی نہ تو وارث صاحب کا نام ہے اور نہ میرا۔ اور یہ دونوں مسائل ایک ہی سلسلے کی کڑیاں لگ رہے ہیں۔
یہ گڑبڑ شاید تب سے ہوئی ہے جب سے ہمارے ناموں کے ساتھ "لائبریری ٹیم ممبر" کا لاحقہ لگا ہے۔
 
دوست

محفلین
کچھ ایسا ہی آج میرے ساتھ بھی ہورہا ہے۔
اور میں سوچ رہا ہوں میرے جیسے بے ضرر بندے کے ساتھ منتظم کو کیا شکایت ہوسکتی ہے۔:)
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث صاحب! سببِ ثانی (شاید آپ کسی ممبر کو تنگ کررہے ہیں) و ثالث (کیا آپ ناظم یا کسی VIP ممبر کے کام میں دخل اندازی کررہے ہیں) کے متعلق کیا خیال ہے؟ ;)

نبیل صاحب! مجھے بھی یہی مسئلہ درپیش ہے۔
اس کے علاوہ "فہرستِ ارکان" میں بھی نہ تو وارث صاحب کا نام ہے اور نہ میرا۔ اور یہ دونوں مسائل ایک ہی سلسلے کی کڑیاں لگ رہے ہیں۔
یہ گڑبڑ شاید تب سے ہوئی ہے جب سے ہمارے ناموں کے ساتھ "لائبریری ٹیم ممبر" کا لاحقہ لگا ہے۔

ارے فاتح بھائی کیا کسی کو تنگ کرنا ہے، یہاں کہ ناظمین ہی بہت سخت ہیں ;) ہاں VIP والا مسئلہ ٹھوڑا ٹیڑھا ہے اب پہلے پتہ تو چلے کون کون VIP ہیں تو محتاط ہو جائیں۔ :)

ویسے لاگ ان کا مسئلہ زکریا صاحب نے حل کردیا ہے، لیکن فہرستِ ارکان میں سے نام غائب ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

عزیز دوستو، دراصل میں نے کل رات فورم پر یوزر گروپ منیجمنٹ کا آغاز کیا تھا۔ میرا ارادہ پرانے سیٹ اپ کی طرح پراجیکٹس پر کام کرنے والی ٹیمز کے الگ الگ یوزر گروپ بنانے کا ہے۔ میں اپنی جانب سے لائبریری ٹیم گروپ تشکیل دے کر اسے خصوصی سہولیات مہیا کرنا چاہتا تھا لیکن الٹا انہیں لاگ ان کے مسائل پیش آنے لگے۔ :( زکریا کا شکریہ کہ انہوں نے کم از کم لاگ ان ہونے والا مسئلہ تو حل کر دیا ہے۔ اب فہرست ارکان والے مسئلے کا حل ڈھونڈھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ جن دوستوں کو الگ ان کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا ہے، میں ان سے تکلیف کی معذرت چاہتا ہوں۔

والسلام
 
محمد وارث

لائبریرین
معذرت کیسی نبیل صاحب، ہم جانتے ہیں کہ آپ کا ہر کام محفل کی بہتری کیلیے ہی ہوتا ہے، وہ تو انسان جلد باز واقع ہوا ہے سو صبح صبح میں نے شور ڈال دیا:)
 
Top