لاھوری وائٹ چکن کڑاہی۔

حجاب

محفلین
[align=right:0211a443c2]لاھوری وائٹ چکن کڑاہی۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪٪
چکن ایک کلو۔(چھوٹے پیس )
پیاز 4 عدد ۔ (باریک کاٹ لیں )
لہسن کا پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ۔
ادرک 50 گرام ۔ہوائیاں کاٹ لیں۔
ہری مرچ ۔باریک کتری ہوئی 6 سے 8 عدد۔
پسی ہوئی کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ۔
سفید زیرہ۔ایک چائے کا چمچ (بھون کر پیس لیں )
پسا ہوا گرم مصالحہ۔ایک چائے کا چمچ۔
ہرا دھنیا۔باریک کترا ہوا تھوڑا سا۔
فریش کریم۔ایک کپ۔
نمک ۔آدھا چائے کا چمچ۔
کوکنگ آئل۔ایک کپ۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
کڑاہی میں آئل گرم کرکے چکن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پانچ منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔اب پیاز ، لہسن ،کالی مرچ،زیرہ شامل کرکے مزید 15 منٹ پکانے کے بعد ہری مرچیں ڈال کر بھونیں تاکہ مرچوں کا ذائقہ چکن میں بس جائے۔جب چکن آئل چھوڑ دے تو اس میں فریش کریم ڈال کر 2 منٹ پکائیں اور آخر میں ادرک ڈال کر 2 منٹ کے لئے دم پر رکھ کر اُتار لیں۔اور ہرا دھنیا چھڑک کر نان اور سلاد کے ساتھ تناول کریں۔(اس ڈش میں پانی بلکل استعمال نہیں کرنا ہے)
[/align:0211a443c2]
 

جیہ

لائبریرین
مگر آپ تو اتنی نرم مزاج کی ہیں ۔ لگتا نہیں آپ مرچیں زیادہ کھاتی ہیں :D
 

حجاب

محفلین
:lol: جیہ میں نرم مزاج کی ہوں ؟ آپ نے کیسے اندازہ لگایا ؟
ویسے آپ کا اندازہ غلط ہے ۔ :oops:
 
Top