لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

جاسم محمد

محفلین
لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار
ویب ڈیسک منگل 29 اکتوبر 2019
1860236-polution-1572343369-338-640x480.jpg

لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 170 سے 220 کے درمیان ہے، فوٹو: فائل

واشنگٹن: فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے آئی کیو ایئر نے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’اے کیو آئی‘ نے ہوا کے معیار کے لحاظ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست مرتب کی ہے، جس میں پہلے نمبر پر بھارتی دارالحکومت دہلی، دوسرے نمبر پر لاہور جب کہ کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔

’ایئر کوالٹی انڈیکس‘ میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو ہوا کے معیار کا تناسب 339 ہونے پر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ یہ تناسب صحت مند فضا کے لیے درکار تناسب سے بہت زیادہ آلودہ ہے۔ جس سے سانس کی بیماریاں عام ہونے کا خدشہ ہے۔

لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 170 سے 220 کے درمیان ہے، اس طرح آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے، بوسنیا کا شہر سراجیو تیسرے اور سائبیریا کا بلغراد چوتھے نمبر پر ہے دیگر شہروں میں شنگھائی، کلکتہ، ممبئی اور کابل شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان شہروں میں صرف ہوا کے معیار کا تناسب ہی بہت خراب نہیں بلکہ ہوا میں موجود ’فائن پارٹیکلز‘ کی مقدار بھی بہت کم تھی۔ ماہرین ہوا کے معیاری اور صحت مند ہونے کو ایک انڈیکس سے ظاہر کرتے ہیں جسے ’ایئر کوالٹی انڈیکس‘ کہا جاتا ہے۔
 
پتہ نہیں کیوں لیکن لگتا ہے یہ درست نہیں لاہور اتنا آلودہ کیسے ہو سکتا ہے وہ بھی پوری دنیا میں ۔
ترتیب کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن لاہور اچھا خاصا آلودہ ہو چکا ہے۔ ایک بڑی وجہ اس تصویر سے عیاں ہے۔

121.jpg
 
زیک

مسافر
پتہ نہیں کیوں لیکن لگتا ہے یہ درست نہیں لاہور اتنا آلودہ کیسے ہو سکتا ہے وہ بھی پوری دنیا میں ۔
یہ پچھلے چند دنوں کے ائر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کہا جا رہا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ ان شہروں میں دوسرا نمبر ہے جن کا ڈیٹا ائرویژول ڈاٹ کام پر دستیاب ہے۔ اسی فہرست میں 2018 کی اوسط کے مطابق لاہور دسویں نمبر پر تھا۔

رینکنگ سے زیادہ اہم بات ائر کوالٹی انڈیکس ہے۔ آج یہ لاہور میں 257 ہے۔ دو سو سے تین سو تک very unhealthy سمجھا جاتا ہے
 
فاخر

محفلین
بندہ دہلی آجائے ھھھا ! لاہور اور کراچی کے ایئر کوالٹی انڈیکس کے درمیان درمیان ہے۔ :LOL::LOL::LOL:
بھائی یہ مزاح ہے ۔ سچ تو یہ ہے کہ :’ دہلی بھی کسی شہر سے کم نہیں ہے ، اگست ستمبر کے مہینے میں ایئر کوالٹی بہت ہی بہتر تھی ؛لیکن دیوالی کی پٹاخوں اور چراغوں نے دہلی کی فضا مسموم کردیا ۔ ابھی روم میں بیٹھا ہوں ؛لیکن باہر دھند چھائی ہوئی ہے۔ ہر ایک بندہ چہرہ اور ناک پر ماسک لگاکر باہر نکلتا ہے‘۔ مجھے تو یوں لگتا ہے کہ ہر دوسری دنیا میں آگئے ہیں جہاں ہر شخص منھ پر ماسک لگاکر نکلتا ہے ۔
 
مودی حکومت اس حوالہ سے کیا اقدامات کر رہی ہے؟
 
عدنان عمر

محفلین
بندہ دہلی آجائے ھھھا ! لاہور اور کراچی کے ایئر کوالٹی انڈیکس کے درمیان درمیان ہے

۔ ابھی روم میں بیٹھا ہوں ؛لیکن باہر دھند چھائی ہوئی ہے۔ ہر ایک بندہ چہرہ اور ناک پر ماسک لگاکر باہر نکلتا ہے‘۔ مجھے تو یوں لگتا ہے کہ ہر دوسری دنیا میں آگئے ہیں جہاں ہر شخص منھ پر ماسک لگاکر نکلتا ہے ۔
پیارے بھائی! آپ دلّی بلا بھی رہے ہیں اور دلّی سے ڈرا بھی رہے ہیں۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟o_O
خیر، ہم پھر بھی آنے کو راضی ہیں۔ آپ ذرا ہمارے قیام و طعام کا انتظام کیجیے۔:)
 
فاخر

محفلین
پیارے بھائی! آپ دلّی بلا بھی رہے ہیں اور دلّی سے ڈرا بھی رہے ہیں۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟o_O
خیر، ہم پھر بھی آنے کو راضی ہیں۔ آپ ذرا ہمارے قیام و طعام کا انتظام کیجیے۔:)
ان شاءاللہ ! آپ تشریف تو لائیں ۔ ہم دہلی والے ہیں اس میں گھبرانے کی ضرورت کیا ہے؟ کچھ تو نہیں ؛لیکن ابھی بھی ’’شکوہِ ماضی‘‘ باقی ہے۔
 
Top