لاہور لاہور ہے

جیہ

لائبریرین
کہاں ہیں لہورئے؟؟

محب کبھی آپ نے میکلوڈ روڈ پر “بٹ سویٹس“ کا دال حلوا کھایا ہے۔

بہت لذیذ ہوتا ہے۔ گرما گرم بھی اور ٹھنڈی حالت میں بھی۔ میں تو سردیوں میں منگواتی ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں‌ تو یہ سمجھتا ہوں‌کہ اگر کسی نے ڈیرہ غازی خان میں عمر کاسوہن حلوہ نہیں کھایا، اس نے حلوہ کبھی کھایا ہی نہیں
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
بس حلوہ،

لاہور میں تو تکے، کباب نہر کے کنارے والے، اندرون لاہور میں تلی ہوئی مچھلی اور چرغے، کس کس نعمت کا ذکر کیا جائے، پھجے کا پائے تو ویسے بھی بہت مشہور ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
حلوہ، اس کے علاوہ مٹھایاں، پیڑے، چند ایک مقامی کھانے وغیرہ بہت مشہور ہیں، لیکن وہاں جا کر ہی اس کا مزہ لیا جا سکتا ہے
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں ریاض میں ایک ریسٹورنٹ ہے جس کا نام ہی “ لاہوری کھابے “ ہے۔ ہم کبھی کبھی وہاں جا کر لاہور کی یاد تازہ کر لیتے ہیں۔

شاہ جی تو اس کے بالکل قریب میں رہتے ہیں۔
 
بھائی شمشاد یہ لاہوری کھابے نام کا ہوٹل ریاض‌میں کہاں‌ہے، کس طرف کو ہے ، کدھر ہے ؟؟ کچھ اتا پتا اس کا بھی اے چاراں‌گراں‌۔۔۔۔ویسے ریاض‌ میں‌شمیسی کے علاقے میں ایک جگہ چپل کباب اچھے بنتے ہیں‌۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاہد احمد خان نے کہا:
بھائی شمشاد یہ لاہوری کھابے نام کا ہوٹل ریاض‌میں کہاں‌ہے، کس طرف کو ہے ، کدھر ہے ؟؟ کچھ اتا پتا اس کا بھی اے چاراں‌گراں‌۔۔۔۔ویسے ریاض‌ میں‌شمیسی کے علاقے میں ایک جگہ چپل کباب اچھے بنتے ہیں‌۔۔۔۔

یہ حی الوزارات المشہور حارہ میں ہے اور بہت مشہور ہے۔

اور شمیسی کے علاقے والے کباب واقعی مشہور ہیں اور لوگ دور دور سے کھانے آتے ہیں۔
 
کیا جاننا چاہتے ہیں آپ قطب الدین ایبک کے مزار کے بارے میں؟
میں‌نے تو دیکھا ہوا ہے۔ انار کلی میں ایک بغلی گلی میں۔ کچھ عرصہ قبل تک اس پر کوڑا کرکٹ ڈالا جاتا تھا ہمسائیہ گھروں سے۔ ویسے بہت سے لاہوریوں کو اس کا نہیں پتہ۔ اس لئے سوچا کہ کوئی دوست تفصیل سے بتادے۔
بےبی ہاتھی

موجودہ حالات کے بارہ میں یہاں پڑہیں
http://www.dailytimes.com.pk/default.asp?page=2012\07\03\story_3-7-2012_pg13_4
 
Top