لاہور میں برسات کے مناظر

نیرنگ خیال

لائبریرین
اسلام آباد میں بارش کے مناظر تو آپ سب دیکھ چکے۔ اب پیش ہیں لاہور میں بارش کے مناظر۔ گرچہ یہ چند اک مقامات کی تصاویر ہی ہیں۔ پر میں نے سوچا شائد آپ لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنیں۔

تو آغاز کرتے ہیں گنج برادران اوہ معذرت خادم اعلیٰ اور نورا کشتی کے گرو کے گھر کے سامنے سے۔ نواز شریف پارک فیروز پور روڈ لاہور میں بارش کا منظر

308_30333706977_6253_n.jpg
265_27111411977_6331_n.jpg
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب شراکت ہے ۔
اللہ تعالی ان بارشوں کو اہل پاکستان کے لیئے رحمتوں برکتوں کا سبب فرمائے آمین
کبھی ہم بھی ان بارشوں میں پھرتے " کالے را جامن " کھایا کرتے تھے ۔
جانے اب بھی صدا آتی ہے کہ نہیں ۔ " کالے را جامن "
بہت شکریہ شراکت پر نیرنگ خیال بھائی
 
مہ جبین

محفلین
ماشاءاللہ ۔۔۔!

کتنے حسین مناظر ہیں ۔۔۔۔ جب بارش ہوتی ہے تو مٹی کی جو سوندھی سوندھی مہک اٹھتی ہے ناں وہ مجھے بہت پسند ہے

آج کراچی میں صبح سے ہلکی ہلکی پھوار ہورہی ہے، اللہ کرے ایسے ہی کھل کر ابرِ باراں برسے تو مزہ آجائے

نیرنگ خیال بھائی بہت شکریہ اتنی پیاری تصاویر شاملِ محفل کرنے کا
سچ میں ، میں بارش سے لطف اندوز ہوئی۔۔۔۔۔!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب شراکت ہے ۔
اللہ تعالی ان بارشوں کو اہل پاکستان کے لیئے رحمتوں برکتوں کا سبب فرمائے آمین
کبھی ہم بھی ان بارشوں میں پھرتے " کالے را جامن " کھایا کرتے تھے ۔
جانے اب بھی صدا آتی ہے کہ نہیں ۔ " کالے را جامن "
بہت شکریہ شراکت پر نیرنگ خیال بھائی
نایاب بھائی لاہور میں تو کالے جامن بہت کھائے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ نہر پر درخت بھی بہت ہیں انکے۔ کیا یاد دلا دیا آپنے۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
استاد دامن نے ذوالفقار علی بھٹو کو مخاطب کر کے کہا تھا

کدی شملے جا ریاایں ، کدی مری جا ریا ایں
اے کی کری جا ریا ایں ، اے کی کری جا ریا ایں

دتی کھیس جا ریا ایں، کچھی دری جا ریا ایں
اے کی کری جا ریا ایں ، اے کی کری جا ریا ایں

سمجھ تو گئے ہو گے

کدی اسلام آباد جا ریا ایں کدی لاہور جا ریا ایں
اے کی کری جا ریا ایں اے کی کری جا ریا ایں

بہت زبردست یار
لاہور میں گزرا زمانہ طالب علمی یاد کرادیا
حفیظ سنٹر فیروزپور روڈ ۔۔۔۔۔ اچھا لبرٹی کونسا دور تھا یار، اس کی بھی تصاویر لے آتے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔ !

کتنے حسین مناظر ہیں ۔۔۔ ۔ جب بارش ہوتی ہے تو مٹی کی جو سوندھی سوندھی مہک اٹھتی ہے ناں وہ مجھے بہت پسند ہے

آج کراچی میں صبح سے ہلکی ہلکی پھوار ہورہی ہے، اللہ کرے ایسے ہی کھل کر ابرِ باراں برسے تو مزہ آجائے

نیرنگ خیال بھائی بہت شکریہ اتنی پیاری تصاویر شاملِ محفل کرنے کا
سچ میں ، میں بارش سے لطف اندوز ہوئی۔۔۔ ۔۔!
مہ جبین اپیا کراچی کبھی میں زندگی میں نہیں آیا۔ حیدرآباد سے ہی دو بار واپس آگیا۔ کبھی کراچی کے مناظر تو دکھایئے۔ بہت خوشی ہوئی کہ تصاویر آپکو پسند آئیں۔
 
نیلم

محفلین
لاہور کی سڑکیں تو جھیل کا منظر بنی ہوئی ہیں.میں نےزندگی میں ایک ہی بار دیکھاہےلاہور.
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین

مہ جبین

محفلین
مہ جبین اپیا کراچی کبھی میں زندگی میں نہیں آیا۔ حیدرآباد سے ہی دو بار واپس آگیا۔ کبھی کراچی کے مناظر تو دکھایئے۔ بہت خوشی ہوئی کہ تصاویر آپکو پسند آئیں۔

ابھی تک میں نے محفل میں تصاویر پوسٹ کرنا نہیں سیکھا جب کبھی سیکھ لیا تو شاید کردوں

ورنہ ایڈوانس میں معذرت

ویسے اچھے کام کی تعریف کرنے میں ، میں بالکل بھی دیر نہیں لگاتی :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
استاد دامن نے ذوالفقار علی بھٹو کو مخاطب کر کے کہا تھا

کدی شملے جا ریاایں ، کدی مری جا ریا ایں
اے کی کری جا ریا ایں ، اے کی کری جا ریا ایں

دتی کھیس جا ریا ایں، کچھی دری جا ریا ایں
اے کی کری جا ریا ایں ، اے کی کری جا ریا ایں

میں نے کچھ یوں سنا ہے

اتوں کھچدا این کھیس تھلوں کھچی دری جاندا ایں
کی کری جاندا ایں کی کری جاندا ایں
سمجھ تو گئے ہو گے

کدی اسلام آباد جا ریا ایں کدی لاہور جا ریا ایں
اے کی کری جا ریا ایں اے کی کری جا ریا ایں
حوصلہ رکھو۔:p ابھی تو میں نے بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان کی سیر بھی کروانی ہے۔ اسکے بعد میں سوچ رہا ہوں کہ لوگوں کو شوگران، ناران اور سیف الملوک بھی گھما دوں۔ کیا خیال ہے؟:unsure:

بہت زبردست یار
لاہور میں گزرا زمانہ طالب علمی یاد کرادیا
حفیظ سنٹر فیروزپور روڈ ۔۔۔ ۔۔ اچھا لبرٹی کونسا دور تھا یار، اس کی بھی تصاویر لے آتے

لبرٹی کیسے بھول گیا میں:eek:
 
Top