لاہور میں عید ملن پارٹی

محمد امین

لائبریرین
ویسے تو شمشاد بھائی کا بھی مجھ سے ملاقات کا پروگرام ہے لیکن تاریخ کا کچھ پتا نہیں کہ کب تشریف لا رہے ہیں۔

ساجد بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!!

شمشاد بھائی کی تصویر!!!!!!!!
 
محمد امین

لائبریرین
کیا بتاؤں یار:mad: آپکو معلوم ہونا چاہئیے کہ میں ایک پینڈو بندہ ہوں اور پنڈ کے دیسی ماحول میں رہتا ہوں کہاں ٹھہرا میں دیسی اور کہاں آپ:applause:
اس لیے پارٹیوں میں کم کم ہی جاتا ہوں

غیر متفق!!!

خود کو اتنا انڈر ایسٹی میٹ مت کیا کرو تم :mad:
 
محمد امین

لائبریرین
لاہور کے آس پاس کے جو لوگ آسانی سے جا سکتے ہیں وہ ضرور شریک ہوں۔۔۔ اور حسیب آئندہ ایسی بہانے بازیاں نہیں چلیں گی :bringiton:
 
اچھا اس خوف سے باہر آنے کا کیا حل ہے؟اور دوسری بات میں واقعی پینڈو ہوں۔میں نے آج تک سکول، کالج کی یونیفارم کے علاوہ پینٹ شرٹ نہیں پہنی۔بالکل سادہ رہتا ہوں یعنی ملنگوں کی طرح:dontbother:
 
میں کئی مرتبہ لاہور گیا ہوں موٹر سائیکل پر لیکن وہ کیا ہے نہ مجھےرستے بہت جلدی بھولتے ہیں۔اگر دو چار موڑ آجائیں تو میرا دن وہاں پر ہی گزر جاتا ہے اس لیے میرے ساتھ کوئی نہ کوئی دوست ہوتا ہے
 
گاؤں تو واقعی بہت دور ہے آپ کا مگر آپ وہاں سے قصور یا کاہنہ والی وین کے ذریعے سیدھا انارکلی پہنچ سکتے ہیں۔
انارکلی تک پہنچنے میں تقریباایک سے ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا ہے(بائیک پر)۔اور آجکل محترم شہباز شریف نے سارا فیروزپور روڈ اکھاڑا ہوا اب تو تھوڑی اور دیر لگ جاتی ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
اچھا اس خوف سے باہر آنے کا کیا حل ہے؟اور دوسری بات میں واقعی پینڈو ہوں۔میں نے آج تک سکول، کالج کی یونیفارم کے علاوہ پینٹ شرٹ نہیں پہنی۔بالکل سادہ رہتا ہوں یعنی ملنگوں کی طرح:dontbother:

اس سے کچھ نہیں ہوتا۔ انسان کو خود کو احساسِ کمتری میں مبتلاء نہیں رکھنا چاہیے۔۔۔ اس خوف سے باہر آنے کا حل ملنا ملانا ہی ہے۔۔

پہلے مجھے بھی یہ احساسِ کمتری تھا۔ میں شہر میں ہی رہتا ہوں مگر میرا تعلق کراچی کے ایک پسماندہ سے علاقے سے ہے۔ ایسا پسماندہ علاقہ کے جب ہم کراچی کے مرکزی علاقوں میں جاتے تو کہتے "شہر" جا رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے ابو نے تعلیم اچھی دلوائی اور بہت اعتماد دیا۔ شروع شروع میں جب "شہر" دیکھا، دوسرے علاقے میں منتقل ہوئے اور اچھے ماحول میں اٹھنا بیٹھنا ہوا تو ایسے ہی دل گھبراتا تھا۔۔ مگر کوشش کرو اپنے آپ کو کم تر مت جانو۔ یہ نقصان دہ ہے۔۔۔

میں کئی مرتبہ لاہور گیا ہوں موٹر سائیکل پر لیکن وہ کیا ہے نہ مجھےرستے بہت جلدی بھولتے ہیں۔اگر دو چار موڑ آجائیں تو میرا دن وہاں پر ہی گزر جاتا ہے اس لیے میرے ساتھ کوئی نہ کوئی دوست ہوتا ہے

گوگل میپس ابھی تو تم نے دکھائے ہیں :) :) :) ۔۔۔
 
میں کئی بار گوگل میپس میں "ہمدرد مطب لاہور" دیکھ چکا ہوں اور ابھی تک ڈھونڈ نہیں سکا آگے آپ خود حساب لگا لیں
 
اس سے کچھ نہیں ہوتا۔ انسان کو خود کو احساسِ کمتری میں مبتلاء نہیں رکھنا چاہیے۔۔۔ اس خوف سے باہر آنے کا حل ملنا ملانا ہی ہے۔۔

پہلے مجھے بھی یہ احساسِ کمتری تھا۔ میں شہر میں ہی رہتا ہوں مگر میرا تعلق کراچی کے ایک پسماندہ سے علاقے سے ہے۔ ایسا پسماندہ علاقہ کے جب ہم کراچی کے مرکزی علاقوں میں جاتے تو کہتے "شہر" جا رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے ابو نے تعلیم اچھی دلوائی اور بہت اعتماد دیا۔ شروع شروع میں جب "شہر" دیکھا، دوسرے علاقے میں منتقل ہوئے اور اچھے ماحول میں اٹھنا بیٹھنا ہوا تو ایسے ہی دل گھبراتا تھا۔۔ مگر کوشش کرو اپنے آپ کو کم تر مت جانو۔ یہ نقصان دہ ہے۔۔۔

گوگل میپس ابھی تو تم نے دکھائے ہیں :) :) :) ۔۔۔
ویسے مجھے کبھی بھی اپنے پینڈو ہونے پر ندامت محسوس نہیں ہوئی۔
 
ساجد

محفلین
میں کئی مرتبہ لاہور گیا ہوں موٹر سائیکل پر لیکن وہ کیا ہے نہ مجھےرستے بہت جلدی بھولتے ہیں۔اگر دو چار موڑ آجائیں تو میرا دن وہاں پر ہی گزر جاتا ہے اس لیے میرے ساتھ کوئی نہ کوئی دوست ہوتا ہے
جناب ؛ آپ فیروز پور روڈ تک ہی آ جائیں اس سے آگے میں لے جاؤں گا۔ ویسے جانا تو مجھے بھی پینڈو سوٹ میں ہی ہے۔ بھادوں کے مہینے میں ولایتی لباس نہیں پہن سکتا۔ بندہ خود بھی گاؤں کا "باسی" ہے شہر میں "تازہ" آیا ہے :)
 
تو آپ بھی آ رہے ہیں
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔!!!!!!!!!

شمشاد بھائی کی تصویر!!!!!!!!
چُپ کریں نا امین بھائی ۔ آپ کی ایسی باتوں سے شمشاد بھائی مجھ سے ملنے کا ارادہ ہی ترک نہ کر دیں۔:) ویسے آپ بھی کچھ عرصہ میں میری مہمان نوازی کے لئے تیار رہئے۔
 
Top